جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک بڑے انتظامی ردوبدل کے تحت جموں و کشمیر انتظامی سروس (JKAS) کے 136 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائیں۔
شہباز احمد مرزا کو سیکریٹری جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن، رفعت کوہلی کو چیف آپریٹنگ آفیسر ہمت، جبکہ راجنیش گپتا کو اسپیشل سیکریٹری محکمہ ہاسپیٹلٹی و پروٹوکول مقرر کیا گیا۔
گلزار احمد ڈار کو اسپیشل سیکریٹری محکمہ کوآپریٹیوز، بھومیش شرما کو ایڈوائزری بورڈ برائے ترقی پہاڑی بولنے والے افراد کا سیکریٹری، کانتا دیوی کو اسپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم اور راجندر سنگھ کو اسپیشل سیکریٹری محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، ری ہیبلیٹیشن و ری کنسٹرکشن تعینات کیا گیا۔
سنجے گپتا کو محکمہ جنگلات، ماحولیات و ایکولوجی میں ایڈیشنل سیکریٹری، امرجیت سنگھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ اور غلام رسول کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کپواڑہ مقرر کیا گیا۔
گلزار احمد بھٹ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ جبکہ مسرت ہاشم کو ایڈمنسٹریٹر ایسوسی ایٹڈ ہاسپٹلز سرینگر مقرر کیا گیا۔
رفعت آفتاب قریشی کو ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ کشمیر اور ڈاکٹر فیاض احمد بانڈے کو ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر تعینات کیا گیا۔
انجو گپتا کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن جموں، پنکج گپتا کو ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز ڈوڈہ اور نمرتہ ڈوگرا کو ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز جموں مقرر کیا گیا۔
جوگندرا سنگھ رائے کو منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن، بشارت حسین کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی راجوری اور ونود کمار بہنال کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جموں و کشمیر ری ہیبلیٹیشن کونسل مقرر کیا گیا۔
تزین مختار کو سیکریٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، دھنونتر سنگھ کو ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز (ایڈمنسٹریشن و انفورسمنٹ) جموں، شازیہ کوثر کو ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز (آئی ٹی، ڈیٹا اینالیٹکس و اکنامک انٹیلی جنس) جموں مقرر کیا گیا۔
ڈاکٹر ظہور احمد مگرے کو دفتر ڈویژنل کمشنر کشمیر میں ایڈیشنل کمشنر، غلام نبی بھٹ کو ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز (ریکوری) کشمیر، ویدوشی کپور کو محکمہ ریونیو میں ایڈیشنل سیکریٹری اور شاہد محمود کو پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ پلوامہ تعینات کیا گیا۔
انیل سلگوترا کو جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں، راج محمد کو ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور افشاں مسعود کو جوائنٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (IMPARD) مقرر کیا گیا۔
محمد اسلم کو جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر گاندربل، سمیرا شمیم کو جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز (اسپیشل) کشمیر، ایولین کور بالی کو جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹیوز (اسپیشل) جموں اور آشیمہ شیر کو جوائنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) ڈائریکٹوریٹ آف رورل ڈیولپمنٹ جموں مقرر کیا گیا۔
حکومت کے مطابق، دیگر متعدد افسران کے بھی مختلف محکموں اور فیلڈ اداروں میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور تمام احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔


