جنگ نیوز
ادھم پور/ جموں و کشمیر اور لداخ کے برف پوش علاقوں میں مردم شماری 2027 کے دوسرے مرحلے، یعنی آبادی کی گنتی، کا منگل سے آغاز ہوگیا۔ چیف پرنسپل مردم شماری افسر امت شرما، آئی اے ایس نے ادھم پور کے دور افتادہ علاقوں ڈوڈو اور بسنٹ گڑھ سے اس عمل کا افتتاح کیا۔
17 سے 31 اگست تک جاری خود شماری کے مرحلے میں جموں و کشمیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9,672 گھرانوں کے اندراج کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا، جبکہ لداخ میں 527 گھرانوں نے حصہ لیا۔
حکام کے مطابق جموں و کشمیر کے 16 اضلاع اور پورے لداخ میں ستمبر کے دوران آبادی کی گنتی مکمل کی جائے گی۔ اس مرحلے میں بے گھر افراد اور دشوار گزار علاقوں کی آبادی کو بھی شامل کیا جائے گا۔


