JNUمیں ممتاز ادیب پروفیسر محمد حسن کی صدسالہ تقریبات کا آغاز

جنگ نیوز

نئی دہلی /ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ممتاز ادیب، ناقد اور استاد پروفیسر محمد حسن کی صدسالہ تقریبات کا آغاز ’’ہندوستانی زبانوں کا مرکز اور پروفیسر محمد حسن‘‘ کے عنوان سے ایک علمی نشست کے ذریعے کیا گیا۔
پروفیسر محمد حسن کے شاگرد اور مرکز کے سابق چیئرپرسن پروفیسر انور پاشا نے کلیدی خطبے میں کہا کہ محمد حسن بیسویں صدی کے نمایاں ناقدین میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی علمی شخصیت اردو ادب کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ انہوں نے محمد حسن کو بلند پایہ استاد، ناقد، ڈراما نگار، سوانح نگار اور صحافی قرار دیا۔
مرکز کے چیئرپرسن پروفیسر سدھیر پرتاپ سنگھ نے محمد حسن کی تدریسی و تخلیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کتاب ’’ڈراما ضحاک‘‘ ان کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے کہا کہ محمد حسن کی تصنیفات ادبی فہم اور شعور کی بیداری کا مؤثر ذریعہ ہیں اور جے این یو میں ماس میڈیا شعبے کے قیام میں بھی ان کے وژن کا اہم کردار رہا۔
ڈاکٹر نصیب علی چودھری نے کہا کہ صدسالہ تقریبات کے تحت آئندہ بھی پروفیسر محمد حسن کی علمی و ادبی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر سیمینار اور علمی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
تقریب کی صدارت پروفیسر سدھیر پرتاپ سنگھ نے کی جبکہ نظامت اسلم رحمانی نے انجام دی۔ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر نصیب علی چودھری اور ڈاکٹر شیو پرکاش تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ٹائمز ماسٹر پبلک اسکول کی دو روزہ سالانہ تعلیمی کانفرنس اختتام پذیر

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر: ٹائمز ماسٹر پبلک اسکول، عالمگیری بازار،...

پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ

جنگ نیوز ڈیسک پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ نے...

وزیر اعظم مودی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مابین میٹنگ

جنگ نیوز وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایرانی...