کرگل میں ملک کا 457واںپوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کھل گیا

جنگ نیوز ڈیسک

کرگل، 2 ستمبر: وزارت امور خارجہ نے محکمہ ڈاک کے اشتراک سے کرگل کے سب پوسٹ آفس میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر (POPSK) کا افتتاح کردیا۔ یہ علاقائی پاسپورٹ دفتر (RPO) سری نگر کے دائرۂ اختیار میں قائم ہونے والا چوتھا اور ملک کا 457واں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر ہے۔
مرکز کا افتتاح وزیر مملکت برائے امور خارجہ و ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کیرتی وردھن سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ، رکن پارلیمنٹ لداخ محمد حنیفہ، لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو کونسلر ڈاکٹر محمد جعفر اخون سمیت وزارت امور خارجہ، محکمہ ڈاک اور لداخ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ کرگل میں نئے مرکز کا قیام ملک بھر میں پاسپورٹ خدمات کو مزید قابلِ رسائی، مؤثر اور شہری دوست بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور وزیر امور خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی رہنمائی میں پاسپورٹ خدمات کا بنیادی ڈھانچہ بالخصوص دور دراز علاقوں تک توسیع دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے مرکز کے قیام سے کرگل اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو پاسپورٹ خدمات کے حصول کے لئے طویل مسافت طے کرنے کی ضرورت کم ہوگی، جس سے ان کے وقت اور سفری اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔
وزارت کے مطابق آر پی او سری نگر کے دائرۂ اختیار میں آنے والے ہر لوک سبھا حلقے میں کم از کم ایک پاسپورٹ سیوا کیندر (PSK) یا پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر (POPSK) قائم کیا جاچکا ہے۔
درخواست دہندگان پاسپورٹ سیوا کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن وقت مقرر کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکمز میڈیکل کالج بمنہ میں ہفتۂ بیداریٔ نگرانی کا اہتمام

اقبال بیگ سری نگر/ جنگ نیوز/شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف...

صوفی بزرگ حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا عرس احمد نگر سرینگر میں منایا گیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر /صوفی میڈیا سروسز/وادیِ کشمیر کے معروف...

امیت شاہ کیNCDC کو آئندہ 25 برس کا منصوبۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امیت...

’ ہنسی کے رنگ، سنگیت کے سنگ‘ :DIPRکے کلچرل یونٹ نے سری نگر میں پروگرام کا انعقادکیا

جنگ  نیوز  سری نگر/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی...

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لئے 9 وکلا کی سفارش

جنگ نیوز نئی دہلی// سپریم کورٹ کالجیم نے 29 اکتوبر...