یقین رکھیں، استعفیٰ آئے گا/ روح اللہ

جنگ نیوز ڈیسک

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے پارٹی کے 2024 کے منشور میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی کے وعدے سے اب صرف ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے تک محدود ہونے پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ایک خط میں روح اللہ نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو اپنی سیاسی خواہشات اس حد تک محدود نہیں کرنی چاہئیں جتنی بھارتیہ جنتا پارٹی تسلیم کرنے کے لئے تیار ہو۔ ان کے بقول، ’’جے کے این سی کا موجودہ مؤقف اب بی جے پی سے مختلف نہیں رہا۔‘‘
روح اللہ نے سوال کیا کہ اگر پارٹی کو یقین تھا کہ آرٹیکل 370 بحال نہیں ہوسکتا تو اسے 2024 کے منشور میں شامل کیوں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی اگست 2019 میں چھینے گئے دیگر آئینی حقوق کا متبادل نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے زمین، قدرتی وسائل، ثقافت، مذہبی حقوق، زبان اور ماحول کے تحفظ کے لئے آئینی ضمانتوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کا کام عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر روح اللہ نے کہا کہ انہیں نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے کی دعوت خود پارٹی صدر نے دی تھی۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا، ’’استعفیٰ آئے گا، لیکن اس سے پہلے احتساب ہونا چاہیے۔‘‘

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ایف ڈی اے جموں و کشمیر نے نباتاتی چربی کی ملاوٹ پر گھی کے 10 بیچز پر پابندی عائد کر دی

  سرینگر، 30 اگست: فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)...

چوری کیس میں تین افراد گرفتار، مسروقہ سونا برآمد

سرینگر: پولیس نے بارہمولہ میں ایک مکان سے ہونے والی...

صاحب خان ساگر کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ مٹھی بھر روشنی سے گزرتے ہوئے

  ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری صاحب خان ساگر کا تعلق بہار...

خوشبو کا بدن: ایک تنقیدی مطالعہ

  تبصرہ نگار:سمیع احمد ثمر کتاب: خوشبو کا بدن شاعر: شکیل ابن...

ننہ پوش — مختصر جائزہ

    عبدالرشید خان چھانہ پورہ ’’ننہ پوش‘‘ وادی کے نامور انشائیہ نگار،...