جنگ نیوز
سرینگر/ جموں و کشمیر پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے سینئر IPS افسر ایم کے سنہا کو ADGP ہیڈکوارٹر کے عہدے سے تبدیل کر کے ADGP، CID جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نئے انٹیلی جنس سربراہ ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق نتیش کمار، جو ADGP، CID جموں و کشمیر کے عہدے پر تعینات تھے، کو ADGP جموں و کشمیر آرمڈ پولیس مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح اتم چند، IGP پولیس آپریشنز اینڈ سروسز، PHQ کو وویک گپتا کی جگہ IGP ریلوے جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ IGP آپریشنز اینڈ سروسز کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔
حکم نامے کے مطابق بھیم سین توتی، IGP جموں زون کو IGP ہیڈکوارٹر جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سجیت کمار، IGP سکیورٹی جموں و کشمیر کو IGP کشمیر زون تعینات کیا گیا ہے۔
وویک گپتا، IGP ریلوے کو سجیت کمار کی جگہ IGP سکیورٹی جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تیجندر سنگھ، IGP، CID جموں و کشمیر کو بھیم سین توتی کی جگہ IGP جموں زون تعینات کیا گیا ہے۔
شکتی کمار پاٹھک کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر تبادلوں اور تقرریوں کے تحت مبشر لطیفی امیر کو DIG IR کشمیر، ساحل سرنگل کو SSP پلوامہ، سنی گپتا کو SSP کشتواڑ، طاہر سلیم خان کو SSP ہندواڑہ، مظفر احمد شاہ کو SO برائے IG کشمیر زون اور نریش سنگھ کو SSP راجوری تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ تبادلے اور تقرریاں انتظامی مفاد میں لیفٹیننٹ گورنر کے حکم سے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔


