جنگ نیوز
نئی دہلی/بھارت اگلے سال فروری میں نئی دہلی میں پانچویں کوسٹ گارڈ عالمی سربراہ اجلاس CGGS کی میزبانی کرے گا، جو انڈین کوسٹ گارڈ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر منعقد ہوگا۔وزارت دفاع کے مطابق اجلاس بھارت کے MAHASAGAR وژن اور بین الاقوامی بحری تعاون کے عزم کی عکاسی کرے گا۔ اس کا مقصد محفوظ، صاف ستھری اور زیادہ محفوظ سمندری حدود کے لئے اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔
اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں انڈین کوسٹ گارڈ نے پانچویں CGGS کی ورکنگ لیول میٹنگ ہائبرڈ طرز پر منعقد کی، جس میں مختلف ممالک کی کوسٹ گارڈ اور بحری ایجنسیوں کے نمائندوں کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی بحری تنظیموں نے شرکت کی۔


