جنگ نیوز ڈیسک
نئی دلی/مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اروناچل پردیش میں چین کے 60 کلومیٹر اندر داخل ہونے کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی تصاویر اور ویڈیوز کو غلط طور پر اس واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں کے حوصلے پست کرنے اور عوام میں غیر ضروری الجھن پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
کرن رجیجو نے کہا کہ بھارت۔چین سرحد کا معاملہ انتہائی حساس ہے، اس لئے لوگوں کو بغیر تصدیق کے دعوے اور غلط اطلاعات پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔


