جموں و کشمیر اور ہماچل میں شدید ترین بارشوں کا امکان: آئی ایم ڈی

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 17 اور 18 اگست کے دوران ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ مغربی ہمالیائی خطے، بالخصوص ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد میں کچھ مقامات پر انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ "آل انڈیا ویدر سمری اینڈ فورکاسٹ بلیٹن” کے مطابق، 18 اگست کو ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مغربی ہند کے دیگر علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے 17 اور 18 اگست کو ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں کہیں کہیں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 17 اگست کو ان علاقوں کے شدید بارش سے متاثر ہونے کی توقع ہے، جبکہ 18 اگست کو بارش کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔

مغربی ہمالیائی خطے کے لیے موسم کی پیشگوئی زیادہ تشویشناک ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 17 اور 18 اگست کو ہماچل پردیش کے کچھ علاقوں میں بہت شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد میں 17 سے 19 اگست کے دوران کہیں کہیں انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی 17 اگست کو چند مقامات پر بہت موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسم کی تازہ ترین صورتِ حال

  آج جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع...

JNUمیں ممتاز ادیب پروفیسر محمد حسن کی صدسالہ تقریبات کا آغاز

جنگ نیوز نئی دہلی /ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل...

ٹائمز ماسٹر پبلک اسکول کی دو روزہ سالانہ تعلیمی کانفرنس اختتام پذیر

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر: ٹائمز ماسٹر پبلک اسکول، عالمگیری بازار،...