جنگ نیوز ڈیسک
نئی دہلی/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو مزید خودمختار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری اداروں کو حکومتِ وقت کی خواہشات کا پابند نہیں بلکہ آزادانہ اور غیرجانبدار انداز میں کام کرنا چاہیے۔
نئی دہلی میں MDMK رہنما وائیکو کی پارلیمانی زندگی پر مبنی کتاب "Vaiko in Parliament” کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ماضی میں جمہوری اداروں کے حوالے سے کئی غلطیاں ہوئیں اور الیکشن کمیشن کو مکمل خودمختاری نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے کا آخری سہارا ہے، اس لئے اس کی آزادی اور خودمختاری کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے تاکہ وہ حکومتِ وقت کے اثر و رسوخ سے آزاد رہ کر اپنے فرائض انجام دے سکے۔


