قومی ہینڈلوم ایوارڈ 2025: بڈگام کے دو کشمیری بنکروں کو قومی اعزاز

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/نئی دہلی/صدرِ جمہوریہ ہند 7 اگست، نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں قومی ہینڈلوم ایوارڈز 2025 پیش کریں گے۔ اس سال ملک بھر کے 22 ممتاز افراد و اداروں کو ان کی غیر معمولی خدمات پر اعزاز سے نوازا جائے گا، جن میں 3 سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈ اور 19 نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ شامل ہیں۔
جموں و کشمیر کے لئے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ ضلع بڈگام کے کنی ہامہ، ماگام سے تعلق رکھنے والے منظور احمد حاجم اور فیاض احمد وانی کو چنڈر کانی شال کی روایتی بنائی میں غیر معمولی مہارت اور خدمات کے اعتراف میں نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ 2025 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ اعزاز وزارتِ ٹیکسٹائل کی جانب سے نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (NHDP) کے تحت دیا جاتا ہے اور ملک کے ہینڈلوم شعبے میں بہترین کارکردگی کا اعلیٰ قومی اعتراف تصور کیا جاتا ہے۔
ایوارڈ یافتگان کو تمر پتر، شال اور سند سے نوازا جائے گا، جبکہ تقریب میں مرکزی وزیرِ ٹیکسٹائل گری راج سنگھ، سینئر سرکاری حکام، ماہرین، ڈیزائنرز، برآمد کنندگان اور ملک بھر کے ممتاز بنکر شرکت کریں گے۔
جموں و کشمیر کے ان دونوں ہنرمند بنکروں کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر کی صدیوں پرانی کانی شال بافی کی روایت آج بھی اپنی نفاست، مہارت اور عالمی شہرت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ایف ڈی اے جموں و کشمیر نے نباتاتی چربی کی ملاوٹ پر گھی کے 10 بیچز پر پابندی عائد کر دی

  سرینگر، 30 اگست: فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)...

چوری کیس میں تین افراد گرفتار، مسروقہ سونا برآمد

سرینگر: پولیس نے بارہمولہ میں ایک مکان سے ہونے والی...

صاحب خان ساگر کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ مٹھی بھر روشنی سے گزرتے ہوئے

  ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری صاحب خان ساگر کا تعلق بہار...

خوشبو کا بدن: ایک تنقیدی مطالعہ

  تبصرہ نگار:سمیع احمد ثمر کتاب: خوشبو کا بدن شاعر: شکیل ابن...

ننہ پوش — مختصر جائزہ

    عبدالرشید خان چھانہ پورہ ’’ننہ پوش‘‘ وادی کے نامور انشائیہ نگار،...