سرینگر:
حکام کے مطابق پیر کے روز جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے ڈاچھن میں ایک پرائیویٹ مسافر گاڑی (سومو) الٹنے سے کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 11:50 بجے پیش آیا جب گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK17-8999) بظاہر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی۔
تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاہم فوری طور پر زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور زخمیوں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔


