سرینگر، 26 جولائی:
حکام نے اتوار کو بتایا کہ سرینگر کے علاقے طیل بل میں ایک 21 سالہ نوجوان اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ حکام نے خبر رساں ایجنسی JKNS کو بتایا کہ متوفی کی شناخت ساحل نثار کھار (عمر 21 سال) ولد نثار احمد، ساکن عالیہ باغ، طیل بل کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان اپنے گھر کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اسٹیشن ہروان کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


