وادی میں پہلگام حملے کے بعد پہلی بار دہشت گردانہ واقعہ، ہیڈ کانسٹیبل شہید

جنگ نیوز ڈیسک

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں جموں و کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین شہید ہوگئے، جس کے بعد وادی بھر میں بڑے پیمانے پر انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین IRP کی تیسری بٹالین سے وابستہ تھے اور امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ دہشت گردوں نے انہیں قریب سے گولی مار دی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
واقعے کے بعد DGP نلین پربھات، IGP کشمیر وی کے بردی اور دیگر اعلیٰ افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جبکہ وادی کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کرتے ہوئے 2500 سے زائد مشتبہ OGWs کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ دہشت گردانہ حملے میں جموں و کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی۔منوج سنہا نے کہا کہ حملہ آوروں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا، جبکہ عمر عبداللہ نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...

ڈیجیٹل خودمختاری، جمہوریت، اور سوشل میڈیا احتساب

  ایڈوکیٹ کشن سنمکھداس عالمی سطح پر ہندوستان میں این ای...