جنگ نیوز ڈیسک
21 جولائی: بارہمولہ سے رکنِ پارلیمان انجینئر رشید نے تہاڑ جیل سے عدالتی تحویل میں پارلیمنٹ لائے جانے کے بعد ننگے پاؤں پارلیمنٹ پہنچ کر علامتی احتجاج کیا اور ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کے تمام فریقین کے ساتھ بامعنی مذاکرات، آرٹیکل 370 اور 35A کی بحالی، مکمل ریاستی درجہ، سیاسی قیدیوں کی رہائی، AFSPA کی منسوخی اور جمہوری و آئینی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
بھوک ہڑتال کے باوجود انجینئر رشید نے لوک سبھا میں احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مسائل کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔ ان کے احتجاج پر مختلف جماعتوں کے متعدد ارکانِ پارلیمان نے ان سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔


