عمر عبداللہ کا ریاستی درجے کی بحالی تک تحریک چلانے کا اعلان

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے نیشنل کانفرنس اپنی تحریک مزید تیز کرے گی اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مرکزی حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کرتی۔
سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں کیا گیا احتجاج محض آغاز ہے اور آئندہ احتجاجی پروگرام جموں و کشمیر تک بھی توسیع دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی درجے کی بحالی پورے جموں و کشمیر کے عوام کا مطالبہ ہے، اسے سیاسی اختلافات کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کیے بغیر دفعہ 370 پر کوئی بامعنی بات چیت ممکن نہیں، کیونکہ منتخب اسمبلی پہلے ہی اس حوالے سے قرارداد منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد سرینگر میں پانی جمع ہونے پر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا تیسرے فریق سے آڈٹ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ دکانداروں اور شہریوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر قواعد کے مطابق امداد فراہم کی جائے گی۔
راجوری اور پونچھ میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بازآبادکاری کارروائیوں کی نگرانی کے لئے دو وزرا کو روانہ کیا گیا ہے، جبکہ حساس علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...