سرینگر/ جنگ نیوز
ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لبرو نے بدھ کو تیسرے چنار بک فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ 18 سے 26 جولائی تک SKICC میں منعقد ہونے والے نو روزہ ادبی میلے کے لئے تمام انتظامات بروقت اور مربوط انداز میں مکمل کیے جائیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ National Book Trust اور National Council for Promotion of Urdu Language ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں کتابوں کی رونمائی، مصنفین سے ملاقات، مذاکرے، مشاعرے، کہانی گوئی، ثقافتی پروگرام، بچوں کی سرگرمیاں اور مقامی ادیبوں کی نمائش سمیت مختلف ادبی و ثقافتی تقریبات منعقد ہوں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں میں مطالعہ کا ذوق پیدا کرنا اور جموں و کشمیر کی ادبی و ثقافتی وراثت کو قومی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ اجلاس میں Chief Convenor ڈاکٹر امت وانچو اور National Book Trust کی کوآرڈینیٹر شوبھا کپور سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔


