جنگ نیوز
نئی دہلی/ بھارت کی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر (PoJK) میں جاری احتجاجی مظاہروں کو پاکستان کے "دہائیوں پر محیط استحصال، بنیادی حقوق کی پامالی اور انتظامی جبر” کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مقامی عوام کے جائز مطالبات سننے کے بجائے پاکستانی حکام نے خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین پر پولیس تشدد، خوراک و ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ، انٹرنیٹ معطلی اور نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا، جس سے جانی نقصان بھی ہوا۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مبینہ خلاف ورزیوں پر پاکستان کو جواب دہ ٹھہرائے۔


