سرینگر میں "صدائے حسینؑ” پروگرام عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/اے آر اسٹوڈیو کے اہتمام سے اور جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے آج ٹیگور ہال سرینگر میں عظیم الشان پروگرام "صدائے حسینؑ” منعقد ہوا۔ تقریب کی نظامت کفایت فہیم نے انجام دئے۔ پروگرام میں مختلف درسگاہوں، اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وادیٔ کشمیر کے ممتاز خطیب حضرات اور معروف نوحہ خواں بھی موجود تھے، جنہوں نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور کربلا کے پیغام کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سید ارشد حسین موسوی تھے ان کے ہمراہ بی جے پی کے راہنما انجیئر اعجاز حسین بھی تشریف فرما تھے. اس موقعے پر اے آر اسٹوڈیو کے چیئرمین ارشد حسین نے اپنے خطبے میں کہا کہ "صدائے حسینؑ” کا انعقاد گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد واقعۂ کربلا کے عظیم پیغام، حضرت امام حسینؑ کی لازوال قربانی، حق، عدل، صبر، ایثار اور انسانیت کے آفاقی درس کو نئی نسل تک پہنچانا ہے۔
مجلس کے اختتام پر ارشد حسین نے تمام مہمانوں، خطیب حضرات، نوحہ خواں، مختلف درسگاہوں، اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور تمام معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے بامقصد اور روحانی پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جب جمہوریت عوام کی آواز سنتی ہے

لوک سبھا کی جانب سے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ...

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...