TOLIC سرینگر نے کشمیر میں سرکاری زبان کے نفاذ کا جائزہ لیا

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر، 10جولائی 2026/ ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلیمنٹیشن کمیٹی (ٹی او ایل آئی سی)، سرینگر کی سال 2026 کی پہلی میٹنگ آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، سرینگر میں چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، جموں و کشمیر سرکل اور چیئرمین، ٹی او ایل آئی سی، سرینگر جناب ساگر ہنومان سنگھ، کی صدارت منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں کے سربراہان، نمائندگان، نوڈل افسران/ہندی افسران، سرینگر اور وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع میں کیندریہ ودیالیہ اور جواہر نوودیہ ودیالیہ کے پرنسپل کے علاوہ سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور دیگر مرکزی مسلح پولیس فورسز کے افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین موصوف نے سرکاری زبان ایکٹ کی سیکشن 3(3) کی دفعات کی تعمیل کا جائزہ لیا اور رکن دفاتر پر زور دیا کہ وہ اپنی دو لسانی ویب سائٹس کو مزید مؤثر بنائیں، یونیکوڈ ٹولز اور بھاشنی کے مصنوعی ذہانت پر مبنی زبان ترجمہ پلیٹ فارم کے استعمال کو فروغ دیں، اور سرکاری زبان کی پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے مشترکہ راج بھاشا ورکشاپوں کا انعقاد کریں۔
جناب ساگر ہنومان سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے دفاتر کو سرکاری زبان کے فروغ میں مثالی کردار ادا کرنا چاہیے اور سرکاری خط و کتابت میں سادہ، عملی اور آسانی سے سمجھی جانے والی ہندی کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے مرکزی سرکاری دفاتر کے ملازمین پر بھی زور دیا کہ وہ سرکاری زبان کا عملی علم حاصل کرنے کے لیے پربودھ، پرگیہ اور پروین جیسے ہندی تربیتی کورسز آن لائن اور مراسلتی ذرائع سے مکمل کریں۔ اجلاس کے دوران مختلف مرکزی سرکاری دفاتر کے نمائندوں نے بھی سرکاری امور میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
میٹنگ میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر، سرینگر، جناب بی ایس راوت، پی آئی بی سرینگر کے انفارمیشن سروس آفیسر جناب افہام الاسلام اور پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر جناب پرتیک نے بھی شرکت کی۔ جناب پرتیک نے استقبالیہ خطاب پیش کیا جبکہ آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بارہمولہ میں انڈر۔17 سبروتو کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک بارہمولہ/ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس،...

جب جمہوریت عوام کی آواز سنتی ہے

لوک سبھا کی جانب سے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ...

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...