گلمرگ گونڈولا میں تکنیکی خرابی: 300 سیاح موت کے منھ سے بچ نکلے

جنگ نیوز

گلمرگ/جموں و کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں اتوار کے روز اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایشیا کے بلند ترین کیبل کار منصوبوں میں شمار ہونے والی گلمرگ گونڈولا سروس اچانک تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 300 سیاح فضا میں معلق چیئر کاروں میں پھنس گئے۔
واقعہ کے فوراً بعد فوج، جموں و کشمیر پولیس، نیم فوجی دستوں اور سول ڈیفنس ٹیموں پر مشتمل ایک بڑے مشترکہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس کے ذریعے تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
حکام کے مطابق تکنیکی خرابی دوپہر تقریباً ایک بجے گونڈولا سروس کے پہلے مرحلے میں پیش آئی، جس کے باعث شمالی کشمیر کے اس مشہور سیاحتی مقام پر سروس معطل ہوگئی۔
گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ گونڈولا کے پہلے مرحلے کی کارروائی اچانک تکنیکی نقص سے متاثر ہوئی۔
گونڈولا کا پہلا مرحلہ گلمرگ بول سے کنگڈوری تک چلتا ہے، جبکہ دوسرا مرحلہ تقریباً چار ہزار میٹر کی بلندی پر واقع افروات چوٹی تک جاتا ہے۔
موقع سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ متعدد سیاح فضا میں معلق رہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں دشوار گزار پہاڑی علاقے میں انہیں محفوظ طریقے سے نیچے اتارنے میں مصروف تھیں۔ اس دوران سیاحوں میں شدید بے چینی اور خوف کی کیفیت پائی گئی۔
نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری بھی دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام سیاحوں کے کامیاب انخلا پر ریسکیو ٹیموں کی ستائش کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

پاورگرڈ کا دوسری سہ ماہی میں 3,866 کروڑ روپے کا منافع (PAT)، سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ

  سرینگر جنگ ڈیسک پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاورگرڈ)،...

ایم ایس لطیفی 40 کے نئے بیچ کیلئے 15 نومبر کو داخلہ ٹیسٹ

جنگ نیوز حیدرآباد/جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں آل انڈیا...

متحدہ مجلسِ علما ء نے اننت ناگ میں مسجد پر حملے کی مذمت کی

جنگ نیوز ڈیسک متحدہ مجلسِ علما جموں و کشمیرنے اننت...

شہید سروانند کول پریم کی 102ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش

جنگ نیوز سری نگر/معروف کشمیری شاعر، مجاہدِ آزادی، ماہرِ تعلیم،...

PDPکا یوم تاسیس:طاقت کے بجائے کشمیری عوام کی آواز سنے مرکز/ محبوبہ

سری نگر/جنگ نیوز/ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی...