شوپیان میں سائوتھ کشمیر والی بال لیگ۔2026 کا اِفتتاح

جنگ نیوز ڈیسک

لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہانے جمعرات کو شوپیاں میں ساؤتھ کشمیر والی بال لیگ۔2026 کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے ارہامہ میں 4.94 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ کثیر المقاصد سپورٹس اِنڈور ہال بھی نوجوانوں کے لئے وقف کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ساؤتھ کشمیر والی بال لیگ جیسے کھیلوں کے ٹورنامنٹوں کو نوجوانوں کی ناظرین سے اپنی تقدیر کے معمار بننے کی جانب منتقلی کا ایک مضبوط اظہار قرار دیا۔
اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ 2021 میں شروع ہونے والی یہ لیگ نوجوانوں کی شمولیت، مسابقتی کھیلوں کے فروغ اور جنوبی کشمیر بھر میں والی بال سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کا ایک بڑا پلیٹ فارم بن کر اُبھری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ساؤتھ کشمیر والی بال لیگ، کھیلوں کو نوجوانوں کی مثبت شرکت اور سماجی تبدیلی کے لئے ایک مثبت ذریعہ بنا کر ’نشہ مکت جموں و کشمیر‘ کی مہم میں نمایاں کردار اَدا کر رہی ہے۔‘‘
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نوجوانوں کو اپنے خواب پورے کرنے اور قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’ یونین ٹیریٹری میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو والی بال اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں اور قومی یکجہتی پروگراموں سے جوڑ کر انتظامیہ کامیابی کے ساتھ ان کی توانائی کو قوم کی تعمیر کی طرف بڑھا رہی ہے۔ اس والی بال کورٹ میں ہر سرو اور ہر سپائک یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہمارے نوجوان چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے قومی دھارے کا مضبوط حصہ بن کر آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ شوپیاں جنوبی کشمیر میں کھیلوں کے انقلاب کا مرکز بن چکا ہے۔
اُنہوں نے کہا، ’’گزشتہ چھ برسوں کے دوران شوپیاں میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے پر تقریباً 22 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ ضلع میں اس وقت 8.80 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جنوبی کشمیر میں 20 کھیلو انڈیا مراکز فعال ہیںجن میں سے پانچ صرف شوپیاں میں قائم ہیں جہاں 600 باقاعدہ تربیت یافتہ اَفراد کو کوچنگ اور کھیلوں کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔‘‘
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ رول ماڈل اور رہنما بن کر نئی نسل کو منشیات سے پاک، روشن اور صحت مند مستقبل کی جانب رہنمائی کریں۔اُنہوں نے جموں و کشمیر سے منشیات اور نارکو دہشت گردی کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
والی بال ایسوسی ایشن جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے زیر اہتمام چار روزہ ساؤتھ کشمیر والی بال لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اِفتتاحی تقریب میں وزیر برائے اَمور نوجوان و کھیل کود ستیش شرما، رکنِ قانون ساز اسمبلی شوپیان شبیر احمد کُلے، کمشنر سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، ڈِی آئی جی سائوتھ کشمیر جاوید اقبال متو،ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںششیر گپتا، ایس ایس پی شوپیان مشتاق احمد چودھری،سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نزہت گل، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر افسران، والی بال ایسوسی ایشن کے اراکین، سرکردہ شہریوں، کھیلوں کی شخصیات اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...

طنز و مزاح:’’ٹر‘‘ کی دنیا اور ہماری زندگی

طبیب احسن تابش’ ’ٹر‘‘دو حرفی لفظ ہے ۔آپ اس میں...