تنویر صادق کی نوجوان لڑکیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کی تلقین

جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر، 15 مارچ: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور زڈی بل کے رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کہ NC نے جموں و کشمیر میں خواتین کی تعلیم، سماجی بااختیاری اور کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

وہ پریزنٹیشن کانوینٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ بین المدرسی طالبات کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل طالبات کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان میں نظم و ضبط، قیادت، اعتماد اور اشتراک کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔

تنویر صادق نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، کھیل میدانوں کی بہتری اور اسکولی سطح کے مقابلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل سینٹ جوزف اسکول بارہمولہ اور کوٹھی باغ ہائر سیکنڈری اسکول کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کوٹھی باغ نے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے پریزنٹیشن کانوینٹ ہائر سیکنڈری اسکول انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ تنویر صادق نے کہا کہ کشمیری لڑکیاں ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور انہیں عزم و اعتماد کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کرنے چاہئیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...

طنز و مزاح:’’ٹر‘‘ کی دنیا اور ہماری زندگی

طبیب احسن تابش’ ’ٹر‘‘دو حرفی لفظ ہے ۔آپ اس میں...