کیرالہ کےگورنرنے کشمیری صحافیوں کی میزبانی کی

جنگ نیوز ڈیسک
ترواننت پورم/ کیرالہ کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے کہا ہے کہ کیرالہ اور جموں و کشمیر کے درمیان گہرے روحانی اور ثقافتی روابط قائم ہیں جو جغرافیائی سرحدوں اور وقت کی قید سے ماورا ہیں۔ وہ منگل کے روز لوک بھون میں جموں و کشمیر سے آئے ہوئے ایک میڈیا وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ یہ دورہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تحت پریس انفارمیشن بیورو سرینگر کی جانب سے منعقدہ ایک میڈیا ٹور کا حصہ ہے۔
کیرالہ کی بھرپور روحانی اور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر نے دونوں خطوں کے درمیان تاریخی تعلق کا حوالہ دیا، جو کیرالہ میں پیدا ہونے والے عظیم فلسفی اور سنت آدی شنکراچاریہ سے جڑا ہے، جن کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ انہوں نے سرینگر میں شاردا پیٹھ قائم کی تھی۔ گورنر کے مطابق یہ واقعہ کیرالہ اور کشمیر کے درمیان تہذیبی رشتوں کی ایک پائیدار علامت ہے۔

خیر سگالی کے جذبے کے تحت کیرالہ کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر رونامہ سری نگر جنگ کے مدیر اعلیٰ بلال بشیر بٹؔ کو یادگاری تحفہ پیش کرتے ہوئیں۔

دورے پر آئے وفد کے اراکین نے کیرالہ کی پُرخلوص مہمان نوازی کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی صفائی، مؤثر عوامی نقل و حمل کا نظام اور مجموعی شہری معیار نے ان پر گہرا اثر چھوڑا۔
چودہ رکنی میڈیا وفد میں دو افسران اور بارہ صحافی شامل تھے۔ خیر سگالی کے جذبے کے تحت گورنر نے وفد کے اراکین کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ اس کے جواب میں وفد نے گورنر کو روایتی کشمیری شال اور سماوار پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی۔
وفد کے ہمراہ پریس انفارمیشن بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب وی پالنی چامی آئی آئی ایس اور پی آئی بی سرینگر کے میڈیا و کمیونیکیشن آفیسر جناب ماجد پنڈت بھی موجود تھے۔

گورنر سے ملاقات سے قبل میڈیا وفد نے دورے کے تیسرے روز پی آئی بی ترواننت پورم کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے پی آئی بی ترواننت پورم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب وی پالنی چامی سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر پی آئی بی ترواننت پورم کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اتھرا تھمپی بھی موجود تھیں۔
جناب وی پالنی چامی نے وفد کو میڈیا ٹور کے بقیہ ایام کے دوران طے شدہ ملاقاتوں اور منصوبہ جاتی دوروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے دورہ کرنے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ کیرالہ سے مؤثر اور بامعنی خبریں اور کہانیاں شناخت کر کے اپنے اپنے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شائع کریں تاکہ سرکاری اقدامات کی رسائی مزید مضبوط ہو سکے۔ اس موقع پر پریس انفارمیشن بیورو کے کردار، سرکاری ابلاغ، میڈیا آؤٹ ریچ اور معلومات کی ترسیل پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ سرینگر سے آیا ہوا میڈیا وفد پی آئی بی کے میڈیا آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت کیرالہ کے پانچ روزہ دورے پر ہے۔ وفد کے ہمراہ پی آئی بی سرینگر کے میڈیا و کمیونیکیشن آفیسر جناب ماجد پنڈت موجود ہیں جو اس پروگرام کے کنڈکٹنگ آفیسر بھی ہیں۔
ملاقات کے بعد میڈیا وفد نے آئی سی اے آر سنٹرل ٹیوبَر کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ترواننت پورم کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ یہ ادارہ ملک کا ایک ممتاز قومی تحقیقی ادارہ ہے جو گرم علاقوں کی ٹیوبَر فصلوں پر تحقیق اور ترقی کے لیے وقف ہے۔

دورے کے دوران وفد نے آئی سی اے آر سی ٹی سی آر آئی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔ ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی بیجو نے ادارے کے مینڈیٹ، تحقیقی ترجیحات اور خدمات پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے سائنسی معلومات کی ترسیل اور زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی میں میڈیا کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
ڈاکٹر بیجو نے بتایا کہ آئی سی اے آر سی ٹی سی آر آئی آل انڈیا کوآرڈینیٹڈ ریسرچ پروجیکٹ برائے پری اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کے مراکز میں سے ایک ہے اور کیساوا، شکرقندی، سورن، مختلف اقسام کے یام اور اروی جیسی خوردنی گرم علاقوں کی ٹیوبَر فصلوں پر بنیادی، اسٹریٹجک اور اطلاقی تحقیق میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ ٹیوبَر فصلوں کی مکمل ویلیو چین پر کام کرتا ہے، جس میں جراثیمی مواد کا استعمال، اقسام میں بہتری، بعد از برداشت پروسیسنگ اور مصنوعات کی تیاری شامل ہے۔ اب تک ملک میں جاری کی گئی 161 ٹیوبَر فصلوں کی اقسام میں سے 97 اقسام آئی سی اے آر سی ٹی سی آر آئی نے تیار کی ہیں، جو ادارے کی نمایاں شراکت کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈاکٹر بیجو نے مزید بتایا کہ ادارہ غذائی قدر میں بہتری، موسمیاتی موافق اور بحالی پر مبنی زرعی طریقوں کے فروغ اور موسمیاتی ماڈلنگ پر بھی کام کر رہا ہے۔ فصلوں کے تحفظ، حیاتیاتی دباؤ کے نظم و نسق، نشاستہ اور ماحول دوست ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری کو بھی تحقیق کے اہم شعبے قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی اے آر سی ٹی سی آر آئی اپنی ٹیکنالوجی کو صارفین تک منتقل کرنے، انکیوبیشن سرگرمیوں کے ذریعے اسٹارٹ اپس کی رہنمائی اور زرعی کاروباری اقدامات کی حمایت پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
ڈائریکٹر کے ہمراہ ان کی ٹیم بھی موجود تھی، جس میں ڈاکٹر شیلا ایمینوئل، ڈاکٹر جی سُجا، ڈاکٹر مانس آر ساہو، ڈاکٹر جے سری کمار، ڈاکٹر سنیّتھا، ڈاکٹر سجیو ایم ایس اور ڈاکٹر جیوا ایم ایل شامل تھے۔
تبادلۂ خیال کے بعد میڈیا وفد نے ادارے کے میوزیم، فصل تحفظ سہولیات، ورکشاپ اور ٹیکنو انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ دورے کا اختتام روٹ ایس مارٹ مال پر ہوا، جہاں آئی سی اے آر کی تیار کردہ مختلف ٹیکنالوجیز اور مصنوعات مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میڈیا وفد پی آئی بی کے میڈیا آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت کیرالہ کے پانچ روزہ دورے پر ہے، جس کا مقصد صحافیوں کو قومی اداروں اور ترقیاتی اقدامات سے براہ راست روشناس کرانا ہے۔ وفد کی قیادت پی آئی بی سرینگر کے میڈیا و کمیونیکیشن آفیسر جناب ماجد پنڈت کر رہے ہیں، جو اس پریس ٹور کے کنڈکٹنگ آفیسر ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مہاراشٹر کے سولاپور میں مسافروں سے بھری گاڑی کنویں میں جا گری، 14 عقیدت مندوں کی موت

سولاپور (مہاراشٹر): سولاپور ضلع کے مالشیرس تعلقہ میں اتوار کو...

موسم کے متعلق جانکاری

14 جون۔  چند حصوں میں دیر سے دوپہر/شام تک...

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...