عدالت عظمیٰ نےUGCکے نئے مساواتی ضوابط پر روک لگا دی

جنگ نیوز ڈیسک

سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مساوات کے فروغ سے متعلق ضوابط 2026 کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ان ضوابط پر بعض تحفظات کا اظہار کیا، جنہیں عمومی زمرے کے خلاف امتیازی قرار دے کر چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے مشورہ دیا کہ ان ضوابط پر نامور قانونی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی کے ذریعے ازسرنو غور کیا جانا چاہیے۔

عدالت کا مشاہدہ تھا کہ یہ ضوابط بادی النظر میں مبہم ہیں اور ان کے غلط استعمال کا خدشہ موجود ہے۔چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئملیہ باگچی پر مشتمل بنچ 2026 کے ضوابط کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی تین رٹ عرضیوں کی سماعت کر رہا تھا۔

عدالت نے ان عرضیوں پر مرکز اور یو جی سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب کے لیے 19 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ اس مدت کے دوران 2026 کے ضوابط معطل رہیں گے اور عبوری طور پر یو جی سی کے 2012 کے ضوابط نافذ العمل رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

BRICS اور سفارت کاری کی نئی معنویت

عالمی سیاست میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان برکس سربراہی...

جموں و کشمیر: این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال میں مزید 72 گھنٹوں کی توسیع کر دی

  سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن...

تیندوے نے مویشیوں کے ریوڑ پر حملہ کر کے تین بکریاں ہلاک اور دو کو شدید زخمی کر دیا۔

  سرینگر: ضلع راجوری کے علاقے منجاکوٹ کے گاؤں حیات...