"خدا کا وجود” مناظرہ یا تماشا؟

خدا کے وجود پر ہونے والی بحثیں بظاہر فکری مکالمہ کہلاتی ہیں، مگر حقیقت میں یہ مباحث کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچتے۔ یہ نہ تو ایمان کو تولنے کا قابل اعتماد پیمانہ ہیں اور نہ ہی انکار کو کسی قطعی دلیل میں بدل پاتے ہیں۔ ایسے مباحث عموماً اس مقصد کے تحت ترتیب دیے جاتے ہیں کہ ناظرین کی توجہ حاصل کی جائے، سوشل میڈیا پر مشغولیت بڑھے اور TRPکا گراف اوپر جائے۔ فکری سنجیدگی یہاں ثانوی اورGlamorization اولین ترجیح بن جاتی ہے۔
حال ہی میں اسی نوعیت کی ایک مناظرانہ نشست نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خاصی ہلچل مچائی۔ مختصر کلپس، جذباتی جملے اور تیز لہجہ اس طرح پیش کیا گیا کہ اصل موضوع پس منظر میں چلا گیا اور شخصیات مرکزی کردار بن گئیں۔ دلیل کی جگہ نعرہ، تحقیق کی جگہ طنز اور وقار کی جگہ تماشہ غالب آ گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ بحث کے بعد بھی نہ سوال ختم ہوا نہ ذہن مطمئن ہوئے، البتہViews،Likes اورTrens میں نمایاں اضافہ ضرور ہوا۔
ایمان کا تعلق داخلی یقین، اخلاقی عمل اور معنوی تجربے سے ہے۔ اسے اسٹیج پر کھڑے ہو کر جیتا یا ہارا نہیں جا سکتا۔ اسی طرح انکار بھی محض ایک علمی موقف ہے جو مطالعہ، تفکر اور ذاتی تجربے سے تشکیل پاتا ہے، نہ کہ چیخ و پکار سے۔ جب ان گہرے موضوعات کو تفریحی مواد میں بدل دیا جائے تو سماج فکری بانجھ پن کا شکار ہوتا ہے۔ نوجوان ذہن سنجیدہ مطالعے کے بجائے کلپ کلچر کی نذر ہو جاتے ہیں اور مکالمہ محض مقابلہ آرائی میں ڈھل جاتا ہے۔
سوشل میڈیا کے دور میں ہر سنجیدہ موضوع کوGlamorization کرنا آسان ہو گیا ہے۔ روشنیوں، اسٹیج اور جارحانہ اسلوب کے ذریعے کسی بھی بحث کو وائرل بنایا جا سکتا ہے، مگر وائرل ہونا حق کے مترادف نہیں۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ مذہب، فلسفہ اور سائنس جیسے حساس میدانوں میں وقار، ذمہ داری اور علمی دیانت کو مقدم رکھا جائے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سچائی مکالمے سے نہیں ڈرتی

ام ماریہ حق آج دنیا مذہب، ثقافت، زبان اور نظریات...

پنڈت نہرو کے انڈیا سے مودی جی کے بھارت تک کا سفر

ہردیپ سنگھ پوری مرکزی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس وزیرِاعظم نریندر مودی...

1448 ہجری کی آمد مبارک ہو، مگر یاد رکھیے!

افتخاراحمدقادری ایک اور سال اپنی تمام یادوں، حسرتوں، کامیابیوں...

درس کربلا: عالم انسانیت اور امت مسلمہ کیلئے ابدی پیغام

سید عارف احمد بخاری (القادری)  واقعۂ کربلا اسلامی تاریخ کا...

امرناتھ یاترا: جموں و کشمیر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

جنگ نیوز سرینگر/سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 2026 کے پیش...