کشمیر اس وقت ایک تشویشناک خشک سالی ککی طرف گامزن ہے۔ معمول کی بارشیں اور برفباری میں کمی نے زراعت، پینے کے پانی اور آبی ذخائر کو متاثر کیا ہے۔ دھان، سیب اور سبزیوں کی پیداوار خطرے میں ہے جبکہ ندی نالوں اور جھیلوں کی سطح کم ہونے سے مستقبل کی پانی کی ضروریات مزید دباؤ کا شکار ہو رہی ہیں۔
خشک سالی کی بڑی وجہ عالمی موسمیاتی تبدیلی ہے۔ حدت میں اضافہ سردیوں کے نظام کو متاثر کر رہا ہے جس سے بارش اور برفباری کےمعمول بگڑ گئے ہیں۔ جنگلات کی کٹائی نے نمی کے تحفظ اور بادل بننے کے عمل کو کمزور کر دیا ہے۔ شہروں اور دیہات میں کنکریٹ کے بڑھتے استعمال نے زمین کی نمی کو کم کر کے قدرتی موئسچر سائیکل کو مزید خراب کیا ہے۔
اس صورتحال کا حل جنگلات کی بحالی، پانی کے ذخائر کے تحفظ اور ماحولیاتی اصولوں کے مطابق شہری منصوبہ بندی میں ہے۔ جھیلوں اور چشموں کی بحالی کے ساتھ عوامی سطح پر بیداری بھی ضروری ہے تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ خشک سالی صرف ایک موسمی مسئلہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔
اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کشمیر کی ماحولیاتی خوبصورتی شدید خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ وقت ہے کہ ہم وسائل کے تحفظ کو ترجیح دے کر اس بڑھتے ہوئے بحران کا مقابلہ کریں۔
تعلیمی اداروں، مذہبی مراکز اور میڈیا کو بھی اس معاملے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوام سمجھ سکیں کہ خشک سالی صرف ایک موسمی خبر نہیں بلکہ ایک اجتماعی خطرہ ہے جو ہماری آمدہ نسلوں کے مستقبل کو متاثر کر سکتا ہے۔
اس بحران کا حل صرف قدرت سے امید رکھنے میں نہیں بلکہ عملی اقدامات میں ہے۔ سب سے پہلے جنگلات کی بحالی اور نئے جنگلات لگانے کی مہمات کو ریاستی سطح پر مضبوط بنانا ہوگا۔ دوسرا اہم قدم پانی کے ذخائر کی حفاظت ہے۔ جھیلوں، ندیوں اور چشموں کی صفائی و بحالی کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ پانی محفوظ رہ سکے۔ تیسرا ضرورت اس بات کی ہے کہ شہری منصوبہ بندی میں ماحولیاتی توازن کو بنیادی حیثیت دی جائے اور کنکریٹ کے بے قابو استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
کشمیر میں بڑھتی خشک سالی کا بحران