سرینگر جنگ
پولیس نے پوکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کر دیں، اہلکار کا بیان
سرینگر، 1 اگست: حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ پولیس نے ضلع کوپواڑہ میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ‘پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفینسز’ (POCSO) ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن سوگام میں ایک تحریری شکایت درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایک شخص (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے اس وقت شکایت کنندہ کے گھر میں داخل ہو کر نابالغ لڑکی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی جب وہ اکیلی تھی۔
شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اسٹیشن سوگام نے بھارتیہ نیاے سنہیتا (BNS) کی متعلقہ دفعات اور POCSO ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 32/2026 درج کر لی ہے۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تفتش جاری ہے۔


