محکمہ آیوش پلوامہ نے کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ ارشد ماگرے کی حوصلہ افزائی کی

جنگ نیوز ڈیسک 
پلوامہ/تنہا ایاز /محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب سے معروف کرکٹر اور ارشد ماگرے کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین ارشد ماگرے کی کھیلوں اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر فاروق نقشبندی نے ارشد ماگرے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلوں کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہتے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ان میں نظم و ضبط، قائدانہ صلاحیت اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر نقشبندی نے امید ظاہر کی کہ ارشد ماگرے مستقبل میں بھی نوجوانوں کی رہنمائی، کھیلوں کے فروغ اور سماجی خدمت کے مشن کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ارشد ماگرے کا تعلق ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقے قصبہ یار سے ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور ملک کی مختلف ریاستوں میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد میڈلز اور اسناد حاصل کی ہیں۔ کھیل کے میدان میں ان کی مسلسل شاندار کارکردگی نے نہ صرف انہیں ایک باصلاحیت کرکٹر کے طور پر شناخت دلائی بلکہ ضلع پلوامہ اور جموں و کشمیر کا نام بھی قومی سطح پر روشن کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، معاملہ درج

سرینگر جنگ پولیس نے پوکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت تحقیقات...

بادل پھٹنے سے متعدد مکانات زیرِ آب، سامان کو نقصان

  جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پہلی پورہ علاقے...

اسکول کے اندر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 سالہ طالب علم جاں بحق

  ہندواڑہ، 1 اگست  حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ...

کمرشل ایل- پی- جی کی قیمتوں میں کمی

  نئی دہلی، 1 اگست: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس جیسے اداروں...