شہر خاص کی سڑکیں جمود کی علامت

شہر خاص جو کبھی ثقافت و تجارت کا دل مانا جاتا تھا، آج ٹریفک کے عذاب کی علامت بن چکا ہے۔ گوجوارہ سے خانیار تک کا سفر جو چند منٹوں میں طے ہونا چاہیے، اب گھنٹوں کی اذیت بن گیا ہے۔ صدیوں پرانی یہ سڑکیں آج بھی جوں کی توں ہیں تنگ، خستہ اور زمانے کی رفتار سے بے خبر۔
گاڑیوں کی تعداد پچھلی چند دہائیوں میں بے انتہا بڑھ گئی ہے، مگر سڑکوں کی توسیع یا پارکنگ کے بہتر انتظام پر کبھی کوئی سنجیدہ توجہ نہیں دی گئی۔ زینہ کدل، مہاراج گنج، بہوری کدل، راجوری کدل، کاوڈارہ ،حول، گوجوارہ، نوہٹہ اور ملارٹہ جیسے علاقے اب سڑکوں سے زیادہ پارکنگ لاٹ محسوس ہوتے ہیں۔ گلیوں میں کھڑی گاڑیاں ٹریفک کو جام کر دیتی ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لئے بھی کوئی گنجائش نہیں بچتی۔
افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس بار بھی اسمبلی میںشہر خاص کے اس بنیادی اور روزمرہ مسئلے پر کسی نمائندے نے آواز نہیں اٹھائی۔ عوامی نمائندگی کا تقاضا یہی تھا کہ ایسے مسائل ایوان میں ترجیح کے ساتھ زیرِ بحث آتے، مگر شاید شہرِ خاص کے باسیوں کی مشکلات کسی کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
وقت آگیا ہے کہ انتظامیہ اور منتخب نمائندے مل کر پرانے شہر کے لیے ایک سنجیدہ اور عملی ٹریفک و شہری منصوبہ بندی تیار کریں۔ ورنہ شہرِ خاص کی یہ تاریخی گلیاں محض ماضی کی یادگار بن کر رہ جائیں گی اور موجودہ نسل صرف جمود، افراتفری اور دھوئیں کے بادلوں میں سانس لیتی رہے گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکمز میڈیکل کالج بمنہ میں ہفتۂ بیداریٔ نگرانی کا اہتمام

اقبال بیگ سری نگر/ جنگ نیوز/شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف...

صوفی بزرگ حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا عرس احمد نگر سرینگر میں منایا گیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر /صوفی میڈیا سروسز/وادیِ کشمیر کے معروف...

امیت شاہ کیNCDC کو آئندہ 25 برس کا منصوبۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امیت...

’ ہنسی کے رنگ، سنگیت کے سنگ‘ :DIPRکے کلچرل یونٹ نے سری نگر میں پروگرام کا انعقادکیا

جنگ  نیوز  سری نگر/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی...

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لئے 9 وکلا کی سفارش

جنگ نیوز نئی دہلی// سپریم کورٹ کالجیم نے 29 اکتوبر...