زرعی خودکفالت کی سمت نیا قدم : 35 ہزار کروڑ کی دو اسکیموں کا آغاز

جنگ نیوز ڈیسک

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں 35440 کروڑ روپے مالیت کی دو بڑی اسکیموں پی ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا اور دَلہن آتم نربھرتا مشن کا آغاز کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد کسانوں کی فلاح، زرعی اختراع اور غذائی خود کفالت کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کی یہ سرمایہ کاری کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے اور ملک کو غذائی لحاظ سے خود کفیل بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ دھن دھانیہ اسکیم کے تحت 100 اضلاع میں جامع زرعی ترقی کے اقدامات کیے جائیں گے، جب کہ دَلہن آتم نربھرتا مشن کے ذریعے ملک میں دالوں کی پیداوار بڑھانے، غذائیت کو یقینی بنانے اور دو کروڑ کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کا ہدف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے گیارہ برسوں میں حکومت نے بیج سے بازار تک اصلاحات کے ذریعے زراعت میں سرمایہ کاری میں چھ گنا اضافہ کیا ہے۔ اسی عرصے میں اناج، پھل، سبزی، دودھ، شہد اور مچھلی کی پیداوار میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیہی خواتین، "نمو ڈرون دیدیاں” اور "کرشی سکھیاں” کی شکل میں جدید زراعت اور قدرتی کھیتی کے میدان میں قیادت کر رہی ہیں۔
مودی نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ خود کفالت کے ساتھ عالمی منڈی کے لیے بھی پیداوار بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسکیمیں کسانوں کو بااختیار بنانے اور ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ثابت ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو گروپ کو 53 اور اپوزیشن کو 48 سیٹیں، ٹرمپ نے لیا کریڈٹ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اسرائیل...

ماتمِ خاموشی !

    ریاض فردوسی رات اپنی تمام تر سیاہی سمیت شہر کے...

SKUAST-K کو AI پر مبنی سویا بین تحقیق کے لئے ہند۔امریکہ مشترکہ تحقیقی گرانٹ

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز...

سرینگر کے 7910 گھرانے پی ایم سوریہ گھر اسکیم سے مستفید

جنگ نیوز سرینگر/ ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لبرو نے لال...