یونیفائیڈ ہیڈ کوارٹرمیٹنگ:دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی/لیفٹیننٹ گورنر

نیوز ڈیسک

سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون سر ی نگر میں یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرز (یو ایچ کیو) میٹنگ کی صدارت کی تاکہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
میٹنگ میں ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ڈِی جی پی نلین پربھات، جی او سی 15 کور لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سری واستو، جی او سی 16 کور لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا، جی او سی 9 کور لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت، ایئر وائس مارشل وِکاس شرما اے او سی جموں و کشمیر ،سپیشل ڈی جی کوآرڈی نیشن پی ایچ کیو)ایس جے ایم گیلانی، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی، اے ڈی جی پی ،سی آئی ڈی نتیش کمار، لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، مسلح افواج، سی اے پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، اِنٹلی جنس ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یونین ٹیریٹری میں حالیہ کامیاب اِنسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر سیکورٹی فورسز، جموں و کشمیر پولیس اور اِنٹلی جنس ایجنسیوں کومُبارک باد دِی۔
اُنہوں نے افسران سے کہا،’’دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ کائنیٹک اور نان کائنیٹک آپریشن جاری رہنے چاہئیں۔ ہمیں اپنی رفتار کو برقرار رکھنا ہوگا اور دہشت گردی اور اس کے مکمل نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سیکورٹی اپریٹس کو مسلسل بہتری لانے اوربڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاری اَپنانے کی ہدایت دی۔۔ اُنہوں نے بنیاد پرستی اور منشیات کے خطرے سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے’’مکمل حکومتی حکمت عملی‘‘ اَپنانے پر زور دیا۔

12سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سکیورٹی کی مکمل جائزہ میٹنگ اور یو ایچ کیو (یوایچ کیو) میٹنگ میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں عارضی طور پر بند کئے گئے 12 سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ مقامات 22 ؍اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے بُزدلانہ دہشت گرد حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کئے گئے تھے۔
اِن سیاحتی و مذہبی مقامات میں سے 5 جموںڈویژن میں اور 7 کشمیر ڈویژن میں واقع ہیں۔
جن مقامات کو 29 ؍ستمبر بروز پیر سے دوبارہ کھولا جائے گا ان میں آرو ویلی،رافٹنگ پوائنٹ ینر،اَکد پارک،پادشاہی پارک بجی بہاڑہ ،دارا شکوہ گارڈن اننت ناگ،کمان پوسٹ،ایکو پارک کھڈنیار (بارہمولہ)،دگن ٹاپ رام بن،ڈگگر کٹھوعہ،چنکہ ریاسی،شیوگپھا سلال ریاسی اور پاڈری ڈوڈہ شامل ہیں:۔یہ تمام مقامات سیاحوں کے لئے پیر 29 ؍ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...

عمر سرکار کے 19 ماہ: کامیابیاں یا ناکامیاں؟

رشید پروینؔ  سوپور 3 جون 2026 کو این سی کا ایک گرینڈ...

خط

محمد شاکر لبانہ ڈنمارک کے تیسرے بڑے شہر آر ہوس...