ڈاکٹر اندریش کمار کی ڈاکٹرسیددرخشاں اندرابی کے ہمراہ عیش مقام درگاہ پر حاضری

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/راشٹریہ مسلم منچ کے سرپرست اعلی اور مشہور دانشور ڈاکٹر اندریش کمار نے اتوار کو بابا زین الدین ریشی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور سینئر بھاجپا لیڈر ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی بھی تھے۔
انہوں نے درگاہ پر پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے دعا کی-
اقلیتی تعلیمی اداروں کے ۔ قومی کمیشن کے کارگزار چیئرمین اور مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر پروفیسر شاہد اختر بھی اس دورے کے دوران ڈاکٹر اندریش کمار کے ساتھ تھے۔ بعد ازاں ڈاکٹر اندریش کمار نے میڈیا سے بات کی اور صوفی درگاہ کی ترقی دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ اندرش کمار نے کہا، "یہ درگاہیں ہم آہنگی اور محبت کے مقامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا تاج ہے اور ہندوستان دنیا کا تاج ہے۔
"سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ایک حقیقت ہے کیونکہ یہ ملک تمام مذاہب کا ہے بغیر کسی کے لیے امتیاز کے- ایسے قابل احترام مقامات پر ہم سب بھائی چارہ، ہم آہنگی اور امن ہی چاہتے ہیں”- انہوں نے کہا کہ ہم سب یہاں مستقل امن، خوشحالی اور بھائی چارے کے دور کو دوبارہ قائم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں نے اندریش کمار کا صوفی درگاہ پر حاضری کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اندریش جی کا ملک میں مسلم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کیا گیا کام قابل احترام ہے۔ وقف بورڈ کے رکن سید محمد حسین اور بورڈ کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اشتیاق محی الدین بھی دورے کے دوران موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...

لال چوک میں ماحول دوست باغ قائم

جنگ  نیوز محکمہ فلوریکلچر کشمیر نے سوچھ بھارت مشن کے...

ممتا کی ’تنہا‘ ہونے کی تیاری؟

  (حافظ)افتخاراحمدقادری بھارتی سیاست میں گزشتہ چند برسوں کے دوران...