جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن وسینئر بھاجپا لیڈر ڈاکٹر سیدہ درخشاں اندرابی نے سلطان الاولیاء ہائر سیکنڈری انسٹی ٹیوٹ سرینگر میں یومِ آزادی کے موقع پر ترنگا لہرایا۔ تقریب میں بورڈ ممبران ڈاکٹر جی این حلیم، سید محمد حسین، خصوصی افسر بشیر احمد بٹ، تحصیلدار اشتیاق محی الدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔
خطاب میں ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ آزادی کے متوالوں سے حوصلہ پاکر ہم وزیراعظم کے ویژن کے مطابق بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا ترنگے کے ساتھ جوش و خروش اُن لوگوں کے جواب میں ہے جو یہاں بھارتی پرچم لہرانے کو ناممکن سمجھتے تھے۔ 2019 کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں جموں و کشمیر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
تقریب میں اخبارات کے مدیران ، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کواعزارات سے نوازا گیا، جبکہ وقف بورڈ کے متعدد ملازمین کو شاندار خدمات پر اعزازات دیے گئے۔ تقریب میں وقف بورڈ کی کامیابیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی۔ طلبہ نے حب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کیے۔
ایوارڈ یافتگان میں نمایاں پریس انفارمیشن بیورو سے وابستہ قاضی سلمان، طارق احمد راتھر، حافظ ایاز ، فیاض احمد کالو، ظہور ہاشمی، انیل رینا، ارشد رسول، فاروق احمد وانی، منیش گپتا، شمیم معراج، شاہ گوہر، محمد اسلم، سروش کفیل، عرفان فاضل، سجاد احمد کمار، اویس مسعودی، معروف عبداللہ، طارق بٹ، فردوس الٰہی، پرویز بٹ اور زبیر قریشی شامل ہیں۔
دانشوران میں ڈاکٹر ستیش ومل اور عنایت گل کو بھی اعزاز دیا گیا۔ تقریب کی نظامت اسرار نازکی نے کی جبکہ شکریہ کی پیشکش اشتیاق محی الدین نے کی۔


