پہلگام حملہ انسانیت پر حملہ تھا/ وزیر اعظم مودی

جنگ نیوز ڈیسک

پہلگام دہشتگرد حملے کو انسانیت کی روح پر حملہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، مگر قوم متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم کے خلاف ڈٹ گئی۔
مغربی بنگال کے علی پوردوار میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہماری بہنوں کے سنگھار کو نشانہ بنایا، مگر ہماری افواج نے اسی سنگھار کی طاقت سے ان کو منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ "آپریشن سندور” ابھی ختم نہیں ہوا اور کسی بھی دہشتگردانہ حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے دشمن کے گھر میں گھس کر دہشتگردی کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور پاکستان کو تین بار اس کی زمین پر سبق سکھایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی فوج دہشتگردی اور قتل عام کو اپنے بنیادی ہتھیار بنا چکی ہے، مگر ہر جنگ میں انہیں شکست ہوئی ہے۔ اب بھارت دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بھارت کی یکجہتی کو دیکھ رہی ہے اور یہ پیغام واضح ہے کہ کوئی بھی حملہ بھارت کی اجتماعی قوت کے سامنے کامیاب نہیں ہو سکتا۔
وزیراعظم نے آخر میں خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی دہشتگردی کی کارروائی کا سخت اور فیصلہ کن انجام ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...