آپریشن سندور میں شاندار خدمات: شمالی ریلوے کے 200 ملازمین کو اعزازات

جنگ نیوز ڈیسک
جموں/شمالی ریلوے، جموں ڈویژن نے آج ‘آپریشن سندور کے دوران عمدہ خدمات انجام دینے والے آپریٹنگ اور کمرشل شعبوں کے 209 ملازمین کو خصوصی تقریب میں اعزازات سے نوازا۔
تقریب کے دوران سینئر ڈویژنل کمرشل مینیجر اُچت سنگھل نے ملازمین کو تعریفی اسناد پیش کیں اور ان کی فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "آپریشن سندور کے دوران ان ملازمین نے وقت کی پابندی، مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے نے اس دوران متعدد ریزروڈ اسپیشل ٹرینیں بھی چلائیں تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جا سکے۔
آپریشن کے دوران وزارت ریلوے نے تمام ملازمین کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی تھی، جس پر مکمل عمل ہوا۔ فوجی جوانوں کے احترام اور ان کے لیے سفری سہولتوں کو ترجیح دی گئی۔
سنگھل نے کہا، "ریلوے ملازمین نے نہ صرف عام مسافروں کی خدمت کی، بلکہ بھارتی فوج کے جوانوں کے لیے قیام و طعام اور نشستوں کا خصوصی خیال رکھا، جو قابلِ تعریف ہے۔”

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...