جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور Senior Resident ڈاکٹروں کی وظیفوں اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے، جبکہ مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں اور ضلعی اسپتالوں کے ڈاکٹر بھی تحریک میں شامل ہوگئے ہیں۔
GMC سری نگر میں احتجاج پانچویں اور GMC جموں میں چھٹے روز جاری رہا۔ ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں تفاوت ختم کرکے SKIMS سری نگر، AIIMS جموں اور دیگر مرکزی طبی اداروں کے مساوی معاوضہ دینے اور یکساں پالیسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔
AIMSA نے مطالبہ کیا ہے کہ 6th Pay Commission پر مبنی نظام ختم کرکے PG ڈاکٹروں کے لئے 7th CPC Level 10، DA اور HRA نافذ کیا جائے، جبکہ Senior Residents کی بنیادی تنخواہ 67 ہزار 700 روپے مقرر کرنے، 20 فیصد NPA اور DA میں باقاعدہ اضافے کے ساتھ تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور SKIMS میں یکساں تنخواہی نظام رائج کیا جائے۔
GMC جموں میں ڈاکٹروں نے سفید ایپرن، سیاہ پٹیاں اور ماسک پہن کر خاموش احتجاج کیا، جبکہ SDH سوپور میں بھی ڈاکٹروں نے مساوی معاوضے کے مطالبے پر مظاہرہ کیا۔
AIMSA کے صدر ڈاکٹر محمد مومن خان نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وزیر صحت سکینہ ایتو کے ساتھ بات چیت کے بعد مطالبات کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
DH کولگام، پلوامہ، GMC اننت ناگ، بارہمولہ اور ڈوڈہ کے ڈاکٹروں نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ JLNM اسپتال کے ڈاکٹروں نے DNB ریزیڈنٹس کو محض 48 ہزار روپے وظیفہ ملنے پر تنخواہی تفاوت کی نشاندہی کی۔
ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ احتجاج پُرامن ہے اور Emergency Services جاری رہیں گی، تاہم Elective Services معطل رہیں گی۔ انہوں نے حکومت سے بامعنی مذاکرات اور مقررہ مدت میں مطالبات حل کرنے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مسلسل تاخیر سے ڈاکٹروں میں ناراضگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

GMC ملازمین کے بھرتی ضوابط ایک ماہ میں نوٹیفائی ہوں گے

چیف سیکریٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو نے GMC راجوری کے غیر گزٹیڈ ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ ان کے طویل عرصے سے زیر التوا بھرتی ضوابط ایک ماہ کے اندر نوٹیفائی کیے جائیں گے۔ تاہم ملازمین نے اس یقین دہانی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے فوری نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا ہے۔
ملازمین گزشتہ 9 روز سے غیر معینہ مدت کے احتجاج پر ہیں۔ چیف سیکریٹری کے ضلع راجوری کے پہلے دورے کے دوران احتجاجی ملازمین نے ان کا قافلہ روک کر معاملے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...