گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں، بلکہ منصوبہ بندی، مالیاتی نظم اور حکومتی سنجیدگی کے فقدان کا آئینہ ہے۔ 2008 میں اعلان، 2014 میں منظوری اور 2021 میں نظرثانی کے باوجود مشن اپنے بنیادی اہداف سے کوسوں دور ہے۔ جنگلات کا رقبہ بڑھانے، ان کی کیفیت بہتر بنانے اور لاکھوں خاندانوں کے روزگار کو مستحکم کرنے کے خواب کاغذوں سے آگے نہ بڑھ سکے۔
حکومت نے منصوبے کو ایسے مالی وسائل سے وابستہ کیا جن پر اس کا براہِ راست اختیار ہی نہیں تھا۔ CAMPA، NAP اور منریگا سے متوقع رقوم فراہم نہ ہوئیں، نتیجتاً جنگلات کے معیار اور رقبے میں بہتری کے اہداف بالترتیب 91 اعشاریہ 8 اور 97 اعشاریہ 5 فیصد تک ناکامی سے دوچار ہوئے۔ یہ اعداد محض شماریات نہیں، بلکہ پالیسی کے کھوکھلے پن کی شہادت ہیں۔ ماحولیاتی بحران نعروں سے نہیں، وسائل، جواب دہی اور بروقت عمل سے حل ہوتے ہیں۔ نئے منصوبوں کا اعلان کرکے پرانی اسکیموں کے فنڈز پر انحصار کرنا حکمت عملی نہیں، مالیاتی بے تدبیری ہے۔ مرکز کو چاہیے کہ موسمیاتی تحفظ کے لئے مختص وسائل یقینی بنائے، ذمہ داریوں کی واضح تقسیم کرے اور منصوبوں کو کاغذی کارروائی کے بجائے زمینی نتائج سے جوڑے۔
محض اہداف میں توسیع اور بجٹ کے اعلانات، جب تک ان کے ساتھ قابلِ عمل منصوبہ بندی، مالیاتی ضمانت اور نگرانی کا مؤثر نظام نہ ہو، عوامی اعتماد کو بحال نہیں کرسکتے۔ ماحولیاتی منصوبوں کی کامیابی کا پیمانہ پریس ریلیز، اجلاس یا نئی پالیسی نہیں، بلکہ زمین پر اگنے والے درخت، محفوظ ہوتے جنگلات اور بہتر ہوتی انسانی زندگی ہونی چاہیے۔ سرکاری اداروں کو ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے اور وسائل کے استعمال کا شفاف حساب پیش کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات، بے ترتیب شہری توسیع، جنگلات کی کٹائی اور قدرتی وسائل پر بڑھتے دباؤ کے پیشِ نظر ایسے مشنوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ جنگلات کی بحالی محض کاربن جذب کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ پانی کے ذخائر، حیاتیاتی تنوع، مقامی معیشت اور قدرتی آفات کے خلاف تحفظ کی بنیاد بھی ہے۔ اس لئے منصوبوں میں مقامی آبادی، بالخصوص جنگلات پر انحصار کرنے والے طبقوں کی شمولیت اور ان کے معاشی مفادات کا تحفظ ناگزیر ہے۔
حکومت کو اب اعلانات کی سیاست سے نکل کر نتائج کی سیاست اختیار کرنا ہوگی۔ پارلیمانی نگرانی، آزادانہ جائزہ، مقررہ مدت میں اہداف کی تکمیل اور مالی وسائل کی شفاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ہر ناکامی کا احتساب اور ہر کامیابی کی تصدیق ممکن ہو۔ ورنہ موسمیاتی تحفظ کے نام پر بننے والی پالیسیاں محض کاغذی سبزہ ثابت ہوں گی، جبکہ زمین مسلسل اپنی قدرتی رونق اور زندگی کا سرمایہ کھوتی رہے گی۔ جنگلات صرف درختوں کا مجموعہ نہیں، آنے والی نسلوں کی بقا کا سرمایہ ہیں۔ ان کے تحفظ میں ناکامی دراصل مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کو ترجیحات کی فہرست میں محض ایک عنوان نہیں، قومی ذمہ داری سمجھنا ہوگا؛ ورنہ سبز مشن بھی سرکاری فائلوں میں دفن ایک اور وعدہ بن کر رہ جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...