آرٹیکل 370 کی منسوخی سے نوجوانوں میں علیحدگی پسند سوچ ختم ہوئی، سلامتی صورتحال میں نمایاں تبدیلی/شاہ

جنگ نیوز

سرینگر/ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر وادی میں اب کوئی مقامی دہشت گرد باقی نہیں ہے اور سرگرم دہشت گردوں میں صرف غیر ملکی شامل ہیں۔
اروناچل پردیش کے بندر دیوا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے جنوبی کشمیر کے کولگام میں لشکر طیبہ (LeT) کے کمانڈر اور آخری معلوم سرگرم مقامی دہشت گرد لطیف بٹ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے کارروائی میں اسے ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں کوئی مقامی دہشت گرد باقی نہیں رہا اور اب سرگرم عناصر غیر ملکی ہیں۔
امیت شاہ نے اسے وادی کی سلامتی صورتحال میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی کشمیری نوجوان دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے اس تبدیلی کو اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس اقدام نے نوجوانوں میں علیحدگی پسند جذبات کا خاتمہ کردیا۔
1990 کی دہائی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں کشمیر کے مستقبل اور وہاں بھارت کی موجودگی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جاتے تھے۔ انہوں نے مشکل حالات میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں اور کردار نے وادی میں بھارت کی موجودگی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے وقت اپوزیشن جماعتوں نے اس آئینی اقدام اور دہشت گردی کے درمیان تعلق پر سوال اٹھائے تھے، تاہم آج اس کے نتائج نوجوانوں میں علیحدگی پسند سوچ کے خاتمے کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...