
ڈاکٹر احسان تابش
آج کی صحافت
آئینہ نہیں رہی
وہ ائینہ
جو کبھی چہروں کو
سچ دکھاتا تھا
اب حقائق پر
پردہ ڈالنے کا
ہنر بن گیا ہے
بدلتے بھارت میں
سچ بولا نہیں جاتا
تولہ جاتا ہے
خبر اب خبر نہیں
سودا ہے
جو زیادہ قیمت دے
وہی سچ خرید لیتا ہے
آج کی صحافت
سوال نہیں کرتی
خود ایک
سوالیہ نشان بن گئی ہے
جس کا جواب
کسی کے پاس نہیں
یہ امن کی
محافظ نہیں رہی
امن کی
دشمن بن گئی ہے
محبت کو
فروغ نہیں دیتی
یہ نفرتوں کو ہوا دیتی ہے
درندوں کے دور میں
یہ بھی زہریلی ہو گئی ہے
قلم جو کبھی روشن تھا
اب زہر اگلنے لگا ہے
ذات کے اندر ذات کہتا ہے
تابش آج کی صحافت کو
آئینہ بننے کے لیے
پہلے خود
اپنا چہرہ صاف کرنا ہوگا
سنو
ابھی سب کچھ
ختم نہیں ہوا ہے
تمہارا قلم سچ اگل رہا ہے
یہی سچ ایک دن
اندھیرے کو شکست دے گا
یہ سچ ہے
آج کی صحافت
آئینہ نہیں رہی !


