بٹوارہ اسپورٹس کلب نے CRPF T20 کپ جیت لیا

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/شیرِ کشمیر اسٹیڈیم سرینگر میں منعقدہ CRPF T20 کرکٹ کپ کے چوتھے ایڈیشن کا اختتام بتوارہ اسپورٹس کلب کی فتح کے ساتھ ہوا، جس نے فائنل میں تھنڈر اسٹرائیکرز زیوان کو 38 رنز سے شکست دی۔

بتوارہ کلب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ اویس شاہ نے 25 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ جواب میں تھنڈر اسٹرائیکرز زیوان 9 وکٹوں پر 138 رنز ہی بنا سکے۔

اویس شاہ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، جبکہ سمیر الیون چاڈورہ کے سمر امین بہترین بلے باز اور بتوارہ کلب کے زاہد نبی بہترین گیند باز قرار پائے۔

فاتح ٹیم کو 2 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1 لاکھ 75 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

اختتامی تقریب میں آئی جی سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر پون کمار شرما مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے نوجوانوں کے کھیلوں کے جذبے، نظم و ضبط اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹورنامنٹ میں 130 ٹیموں نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...