چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی سہ فریقی ملاقات نے 1945ء کی تاریخی یالٹا کانفرنس کی یاد تازہ کردی ہے، جہاں دوسری عالمی جنگ کے بعد عالمی نظام کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا۔ تاہم شینزن اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا جب عالمی طاقتوں کے درمیان رقابتیں اور سیاسی کشیدگی شدت اختیار کر رہی ہیں۔
تینوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے میں عالمی سلامتی اور اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، لیکن اسے کسی نئے عالمی اتحاد کی بنیاد قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں اصلاحات، توانائی کے تحفظ، عالمی فوجداری عدالت کے دائرۂ اختیار اور جوہری عدم پھیلاؤ جیسے اہم معاملات پر اتفاق رائے کی کوشش کی گئی۔
اقوام متحدہ میں اصلاحات کا مطالبہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ 1945ء کا عالمی ڈھانچہ موجودہ سیاسی و جغرافیائی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور فراہمی بڑھانے کا فیصلہ عالمی توانائی منڈیوں، بالخصوص ہندوستان جیسے بڑے تیل صاف کرنے والے ملک کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔
عالمی فوجداری عدالت پر تنقید اور جوہری خطرات کم کرنے کے عزم کے باوجود تینوں طاقتوں نے اپنے جوہری ذخائر میں کمی کا کوئی ٹھوس وعدہ نہیں کیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عالمی استحکام کی بات کرنے والی طاقتیں اپنے اسٹریٹجک مفادات پر سمجھوتے کے لئے فی الحال تیار نہیں۔
شینزن اجلاس کو یالٹا کانفرنس جیسی تاریخی پیش رفت قرار دینا درست نہیں ہوگا۔ یوکرین جنگ، عالمی تجارت اور طاقت کے توازن جیسے معاملات پر تینوں ممالک کے اختلافات بدستور موجود ہیں۔ دنیا کو چند طاقتور ممالک کی باہمی مفاہمت سے زیادہ ایک منصفانہ عالمی نظام کی ضرورت ہے، جہاں تمام ممالک کی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور امن کو یکساں اہمیت حاصل ہو۔ اجلاس کی حقیقی کامیابی کا فیصلہ اس کے اعلانات سے نہیں بلکہ عالمی کشیدگی کم کرنے کے لئے عملی اقدامات سے ہوگا۔
نئے عالمی نظام کی تلاش!