اقبال کا تصور زن

 پروفیسر صالحہ رشید
سابق صدر شعبہ عربی و فارسی
الہ آباد یونیورسٹی
علامہ اقبال۹ /نومبر ۱۸۷۷ء؁ کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور۲۱/اپریل ۱۹۳۸ء؁ کو بمقام لاہور ان کی وفات ہوئی۔ ان کو ہم ایک شاعر، مفکر، دانشور اور رہنماکی حیثیت سے جانتے ہیں ۔وہ اسلامی اقدار کے پاسدار ہیں اور امت مسلمہ ان کی فکر اور شاعری کا مرکز و محور رہی ہے۔وہ تمام عمر اپنی قوم کی زبوں حالی کو لے کر فکرمند رہے۔اس فکر کی وجہ ان کا اُس پر آشوب دور میں سانس لینا ہے جب مغلیہ سلطنت کا پوری طرح خاتمہ ہونے کے بعدانگریز وں نے ہندوستان کا شیرازہ بکھیر دیا تھا۔ مغربیت مشرقیت پر حاوی ہو رہی تھی اور ایک ایسی تہذیب وجود میں آرہی تھی جس میں اخلاقی قدروں کا گذر کم ہی تھا۔ تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی دنیا سنگین مسائل سے دوچار ہوئی تب دانشوروں، مفکروں ، شاعروں، ادیبوں اور دیگر اہل علم نے اپنی فکری رہنمائی کے ذریعے دنیا کو ان سنگین مسائل سے نجات دلائی ہے۔انسانی فکر کا خاصّہ ہے کہ وہ تأثیرگذار ہونے کے ساتھ ساتھ تأثیر پذیر بھی ہوتی ہے۔ علامہ اقبال کی زندگی کے شب و روز پر نگاہ ڈالیں تو ان پریہ بات حرف حرف صادق آتی ہے۔ وہ ۱۹۰۵ء؁ میںاعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انگلستان گئے اور وہاں کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرینٹی کالج میں داخلہ لیا جہاں ان کی ملاقات پروفیسر اڈورڈ برائون ، سر عبد القادر، وائٹ ہیڈ، میگ ٹیگرٹ اور نکلسن جیسے اساتذہ سے ہوئی۔یہاں انھوں نے مغربی فکر، معاشیات، سیاسیات اور نفسیات وغیرہ کا بغور مطالعہ کیا اور ان کے تناظر میں امت مسلمہ کے عروج و زوال کو پرکھا۔ اس کے بعد انھوں نے جرمنی کا بھی سفر کیا۔اس دوران ان کی فکر پر چند عظیم ہستیاں اثر انداز ہوئیں ان میں ٹالسٹائے، گوئٹے، ولیم فریڈرچ ہیگل، نطشے، تھامس آرنالڈ، ارسطو، برگساں، محمد بن عبد اللہ ، رومی، مجدد الف ثانیؒ، بایزید بسطامیؒ اور ان کے ہمعصروں میں شبلی ، حالی اور اکبر و غیرہ کے نام لئے جا سکتے ہیں۔
۱۹۰۸ء؁ میں اقبال اپنے وطن لاہور واپس آ گئے۔اس وقت ان کے ذہن میں فکری طلاطم برپا تھااور ان کا پورا وجود ایک آتشکدہ بناہوا تھا۔مغرب کے مشاہدے نے ان کے اندر اپنی قوم کو لے کر ایک خواب کو جنم دے دیا تھا۔ ایسا خواب جس کی تعبیر میں وہ اپنی خوابیدہ قوم کو بیدار کرنا چاہتے تھے اور مردہ دلوں میں گرم خون کی روانی کے منتظر تھے۔انھیں ایک دھن سوار تھی کہ سوئی ہوئی قوم کو جھنجھوڑ کر جگا دیںاور اسے صحیح زندگی گذارنے کے اسرار و رموز سکھا دیں۔انھیں یہ احساس تھا کہ   ؎
ابھی تک ہے پردے میں اولاد آدم
کسی کی خودی آشکارا نہیں ہے
  ان کے اس جنون کا آتش فشاںشعر و نثر دونوں شکلوں میں پھوٹ پڑا۔ ان کی تقریریں، مضامین ، نظمیں سب کی سب ایک پیام دینے لگیں،ایساپیام جو قوم کی فکر و نظر کو بدل دے، جو قوم کے دل و دماغ میں طلاطم برپا کر دے۔ نہ فقط فرد کی زندگی پر اثر انداز ہو بلکہ اس کے گرد و پیش کو سر تا سرتبدیل کر دے۔یہی جذبہ اقبال کی فکرکی اساس اور ان کے ذریعے پیش کئے گئے خودی کے فلسفے کا اصل مقصدبنا یعنی فرد اور ملت کے اندر مثبت تبدیلی لانا۔ ان کے مطابق تغیر زندہ قوم کی علامت ہے۔ اس مقصد کی بر آری میں شاعری نے ان کی بہتر ہمنوائی کی جس کا مرکز اور منبع قرآن اور سنت قرار پایا۔ انھوں نے اپنے شعر کو اپنے مقصد کے اعلامیہ کا ذریعہ بنایا اور اس طرح ان کی شاعری  پیامی فکر کی ترجمان بن کر ابھری۔حتیٰ کہ یہی وصف ان کی شاعری کا خاصہ قرار پایا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شاعری ہمیں ایک متعین ، مستقل اور مربوط نظام فکر کے دائرے میں گردش کرتی نظر آتی ہے ۔ان کا وسیع مطالعہ اور مشاہدہ ان کے کلام کو مدلل اور پر زور بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔قوم کے تئیں ان کی فکر اور جذبے کی صداقت اپنے تمام شعری محاسن کے ساتھ ان کے شعر سے مترشح ہوتی نظر آتی ہے۔
اقبال نے اپنے منشور و مقصود کے حصول کے لئے یعنی خوابیدہ قوم کو بیدار کرنے ، اس کے مردہ دل میں گرم خون رواں کرنے اور قوم کو زندہ کرنے میں خواتین کے کردار کو بہت اہم قرار دیا ۔وہ اپنے کلام میں ان کا ذکر نہایت احترام سے کرتے ہیں خواہ وہ ماں کے روپ میں ہوں ، بیٹی ،بہن،بیوی یا قوم کی دیگر خواتین ہوں۔وہ ان کی جاںفشانی اور دلیری کی ستائش کرتے ہیں تو کبھی ان کی تعلیم و تربیت کے لئے فکر مند نظر آتے ہیںاور ان کی توجہ اپنے ناصحانہ کلام کے ذریعے تعلیم کے حصول کی جانب مبذول کراتے ہیں۔ خواتین کے احترام کو مرد کا اولین فریضہ بھی بتاتے ہیں۔اقبال خواتین کے تعلق سے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ’ حیراں کرتی ہیں مجھے اس کی نکتہ دانیاں‘ اور ساتھ ہی یہ بھی نشاندہی کرتے ہیں کہ ’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ عورت دل ، دماغ ، جسم ،روح ، رنگ اور رمق سب کچھ رکھتی ہے۔ وہ مقدس ہے ، پیار و ایثار سے معمور محبت و وفا کا پیکر ہے۔اپنے پاکیزہ عشق سے پورے معاشرے کو استحکام بخشتی ہے اور ایک توانا قوم کی تعمیر و تشکیل کرتی ہے۔ یوں تو عورت کے تئیں اقبال کا نظریہ اسلامی اقدار پر مبنی ہے مگر وہ اس کے ساتھ ہی مشرقی روایات کے بھی حامی نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق عورت کی پیشانی کی لکیروں میں قوم کی تقدیر لکھ دی گئی ہے۔اس کی تعظیم و تکریم سے ملت اسلامیہ کا وجود ہے اوربنا اس کے سب خام خیالی ہے۔ ایک طرف خواتین مردوں کا لباس ہیں تو دوسری جانب الرجال قوامون علی النساء بھی ایک حقیقت ہے۔اسلام نے عورت کو وہ تمام حقوق دے رکھے ہیں جو اس کی فطرت کے عین مطابق ہیں۔ عورت کو حمل اور تولید کی خصوصیات کی بنا پر امتیاز حاصل ہے اورحجاب اس کی تحریم و تکریم میں اضافہ کرتا ہے۔ اقبال کی ایک نظم کا عنوان مخدرات اسلام ہے۔مخدرات یعنی پردہ نشینان، مستورات، نسوان، بانوان پاک دامن، باشرم و حیا، با حجاب خواتین۔
اقبال ایک روشن فکر شاعر ہیں ۔ وہ تعلیم نسواں کے زبردست حامی ہیںمگر اس معاملے میں ان کا موقف بالکل صاف ہے کہ جدید تعلیم کے ساتھ اسلامی عقائد کا اتباع لازمی ہے۔ان کے مطابق عورت قوم کی معمار ہے لہٰذا وہ اس طرح زندگی گذارے کہ پوری قوم کی فلاح و بہبود اسی کے دم سے وابستہ ہو جائے ۔ اس کے لئے اس کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ ایک تعلیم یافتہ عورت نا جانے کتنے علم کے چراغ روشن کر دیتی ہے۔ وہ اپنے مزاج کی نرمی و حلاوت ، خوش گفتاری ، صبر و تحمل ، ایثار و وفا جیسے خوبصورت جذبوں کی بدولت معاشرے کی فضا کو سازگار بنانے میں کامیاب ہوتی ہے۔
عورت کے مقام اور احترام پر اقبال نے فارسی اور اردو دونوں زبانوں میں بے شمار اشعار کہے ہیں۔ ضرب کلیم میں عورت سے متعلق نو(۹) نظموں پر مشتمل پورا باب موجود ہے۔بانگ درا میں فاطمہ بنت عبد اللہ اور’ والدہ محترمہ کی یاد میں ‘ایک انتہائی جذباتی نظم اور ظریفانہ کے تحت خواتین سے متعلق تین رباعیاںدرج ہیں۔ ارمغان حجاز میں دختران ملت عنوان کے تحت آٹھ رباعیاں ملتی ہیں۔ مثنوی پس چہ باید کرد ای اقوام شرق میں حکمت فرعونی کے تحت خواتین سے متعلق شعر موجود ہیں۔ اسی طرح جاوید نامہ میں افلاک کی سیر کے دوران مختلف انداز اور مختلف طریقوں سے عورت کے تصور کو پیش کیا ہے۔ رموز بیخودی میں پینتیس اشعار کی نظم سیدہ فاطمۃ الزہراء اور مخدرات اسلام عنوان سے نظر آتی ہیں۔ اقبال کی اہم تصنیف جو علم الاقتصاد پر ہے اس میں بھی ضمناً عورت کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان کے بالکل ابتدائی مقالات میں بھی حقوق نسواں اوران کے مسائل پر گفتگو کی گئی ہے۔ ۱۹۱۱ء؁ میں اقبال نے علی گڑھ کالج میں ایک تاریخی خطبہ ’ ملت بیضاء پر ایک عمرانی نظر ‘  عنوان سے پیش کیا اور اس میں تصور نسواں کی وضاحت کی۔۷؍جنوری ۱۹۲۹ء؁ میں انجمن خواتین مدارس کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں اقبال نے شرکت کی اور وہاں اپنی بصیرت افروز تقریر میں ’اسلام میں عورت کا مقام ‘ پر تفصیلی اور مدلل گفتگو کی۔ان کی کتاب Stray Reflectionsمیں بھی تصور نسواں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ دوسری گول میز کانفرنس کے سلسلے میں اقبال ۱۹۳۰ء؁ میں جب انگلینڈ میں تھے تب وہاں انھوں نے خواتین پر ایک مضمون لکھا تھا۔۱۹۳۲ء؁ میں اقبال کا ایک مضمون طلاق کے قانون میں شامل ایک اصطلاح’ تفویض‘ کو لے کر The Liverpool Postمیں شائع ہوا۔اس کے چند جملوں سے خواتین کے حقوق کے تئیں ان کی فکر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے   ؎
’آج عورت کے طلاق کے قوانین دلچسپی سے خالی نہیں۔اسے محفوظ بنانے کے لئے شادی کے وقت بیوی کی طرف سے شوہر کو کہا جاتا ہے کہ وہ اپنا طلاق کا حق اسے، اس کے والد ، بھائی یا کسی اجنبی کے سپرد کر دے ۔تکنیکی زبان میں اسے تفویض کہا جاتا ہے یعنی حوالے کرنا۔حفاظت کا یہ چکر کیوں اپنایا گیا ، اس کی وجہ میں یوروپ کے قوانین دانوں پر چھوڑتا ہوں۔‘
اپنی قوم کی خواتین کے تئیں اقبال کا اس قدر فکر مند ہونازمانی اور مکانی اعتبار سے ایک خاص تحریک سے اثر پذیر ہونے کے سبب ہے۔وہ ۱۹۰۵ء؁ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انگلستان جاتے ہیں اور ۱۹۰۸ء؁ تک مختلف مغربی ممالک میں ان کا قیام رہتا ہے۔اسی دوران ۱۹۰۸ء؁ میں امریکہ کی مزدور خواتین کو ان کے زبردست احتجاج اور جدو جہد کا صلہ ملتا ہے۔اس واقعے کے پس منظر پر نگاہ ڈالیں تو ۵؍ اکتوبر ۱۷۸۹ء؁ کا فرانس کی خواتین کا زبردست مظاہرہ نظر آتا ہے جب انھوں نے غذا کی قلت کے خلاف اپنے ہاتھوں میں باورچی خانے کے برتن اٹھا کر صدائے احتجاج بلند کی تھی۔در اصل مرد اساس معاشرے میں عورتوں کو جو حق اور انصاف ملنا چاہئے تھا وہ معدوم تھا۔خواتین میں مردوں کے استحصال ، ظلم اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی نہ ہمت تھی اور نہ حوصلہ مگرجب قوت برداشت نے ساتھ چھوڑا تو اسی دبی کچلی نچلے اور متوسط طبقے کی عورت نے پدرسری اور قدامت پرستی کو للکارا۔خواتین نے اپنے حقوق کو پانے کے لئے آواز بلند کی اور احتجاج کی خاطر باہر نکل آئیں۔ان خواتین کو ابھی تک ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں تھا۔اس لئے یہ اسمبلی کی رکن بھی نہیں ہو سکتی تھیں۔ اس مظاہرے کے نتیجے میں فرانس میں ایک انقلاب آیا جس نے یورپ کی تاریخ بدل کر رکھ دی۔اس سے پیدا ہونے والے افکار نے یوروپین معاشرے کی تشکیل نو کر ڈالی۔ نیشنل ازم، سیکیولرزم، سوشلزم اور فیمینزم اسی انقلاب کی پیداوار ہیں۔گویا اس انقلاب نے فکر کی نئی  راہیں کھول دیں۔ اسی طرح ۸؍ مارچ ۱۸۵۷ء؁ عالمی سطح پر وہ تاریخی دن ہے جب امریکہ کی ایک کپڑا مل کی مزدور خواتین نے کام کے اوقات کو سولہ گھنٹے سے گھٹا کر دس گھنٹے کرنے کی بات کی اور ساتھ ہی اجرت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کی۔ اس احتجاج کا دورانیہ طویل تھا۔آخرکار ۱۹۰۸ء؁ میں انھیںان کی جد وجہد کا صلہ ملا۔اس وقت اقبال امریکہ اور یورپ میں آئے اس انقلاب کا بنظر غائر مطالعہ کر رہے تھے۔انقلاب کایہ طوفان یہیں نہیں تھم گیا۔۸؍ مارچ ۱۹۱۵ء؁ کو اوسلو(ناروے) کی خواتین نے پہلی عالمی جنگ میں انسانی تباہی و بربادی پر بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ ۸؍ مارچ ۱۹۱۷ء؁ کو روسی خواتین نے امن اور بقائے باہم کے لئے آواز اٹھا دی۔ غرض کہ جامد و ساکت پڑی رہنے والی خواتین نے ظلم ، جبر ، تشدد اور استحصال کے خلاف جب آواز اور حرکت کا حربہ استعمال کیا تو افکار نو کی زائیدگی کا سبب بن بیٹھیں۔ ان افکار کی تازہ گونج حال ہی میں ہندوستانی مسلم خواتین کی شاہین باغ کی صدائے احتجاج کی شکل میں سارے عالم نے سنی۔عورت کے اسی روپ کو اقبال نے امین ممکنات کہاجو انھیں ہر ماں کی ذات میں نظر آتا ہے۔
ماں کی ذات اقبال کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے ۔ان کا ماننا ہے کہ لفظ امّت میں تین حرف ہیں اور اس میں ’امّ‘ یعنی ماں سمائی ہوئی ہے۔ ارمغان حجاز میںدختران ملت عنوان سے ایک نظم ہے جس کے دو شعر ملاحظہ فرمائیں   ؎
جہان را محکمی از امہات است
نہاد شان امین ممکنات است
اگر این نکتہ را قومی نداند
نظام کار وبارش بی ثبات است
امین ممکنات کہہ کر اقبال نے اس کائنات کے تمام معاملات کے بحسن و خوبی چلتے رہنے میں مائوں یا بالفاظ دیگر خواتین کے کردار کی اہمیت جتا دی ہے۔یہ ماں کی ذات ہے جس کے قدموں تلے جنّت بتائی گئی ہے۔ہندوستانی روایت کے مطابق ماں کا درجہ سورگ سے بھی اعلیٰ ہے حتیٰ کہ عورت کی دیوی روپ میں پوجا کی جاتی ہے۔ خالق کائنات نے عورت کو خلق کیا تو اسے تخلیقی عنصر سے نواز دیا۔اس طرح قدرتی طور پر وہ تخلیقی قوت کی حامل ہوئی۔ یہی قوت اسے مرد سے مستثنیٰ کرتی ہے۔ جب اس کے تن سے ایک اور تن خلق ہوکر بہ مشیت الٰہی دنیا میں آتا ہے تو وہ ماں کہلاتی ہے۔ اس ماں کے لئے ہی اقبال فرماتے ہیں   ؎
مرا داد این خرد پرور جنونی
نگاہ مادر پاک اندرونی
در اصل کسی قوم کا تعمیری عنصر مال و زر نہیں بلکہ ذہین، چاق و چوبند، سخت جان اور تندرست افراد ہوتے ہیں او ر ظاہر ہے ان افراد کو مائیں جنم دیتی ہیں   ؎
قوم را سرمایہ ای صاحب نظر
نیست از نقد و قماش و سیم و زر
مال او فرزند ھای تندرست
تر دماغ و سخت کوش و چاق و چست
اقبال کو تو ایسی مائیں چاہئیں جو قوت قرآن و ملت ہوں ، حافظ رمز اخوت ہوں ۔ خود شجیع ہوں اور اپنے فرزند کو شجاعت کی ترغیب دیں۔وہ مائیں حضرت اسماء ؓ کی مثال ہوں۔در اصل حجاج بن یوسف نے جب خانۂ کعبہ پر آگ کے گولے برسائے اس وقت حضرت عبد اللہ ابن زبیرؓ نے اپنی والدہ کے ایماء پرجواں مردی کی تاریخ رقم کر دی۔حجاج کی جانب سے انھیں مسلسل ہتھیار ڈال دینے کو کہا جا رہا تھا۔آپؓ نے اپنی والدہ حضرت اسماءؓ سے اس بارے میں مشورہ کیا ۔آپ ؓ نے فرمایا اہل حق اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ ان کے پاس سپاہی کتنے ہیں ۔وہ تو تنہا مقابلہ کرتے ہیں۔حجاج کی اطاعت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حضرت عبد اللہ ابن زبیرؓ نے حجاج کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔ سفاک حجاج نے آپؓ کا سر قلم کر خلیفہ عبد المالک کو بھجوا دیا اور آپ کی لاش لٹکا دی۔خود حضرت اسماءؓ کے پاس  پہونچا اور بولا کہ دیکھا تم نے اپنے بیٹے کا حشر۔آپؓ نے جواب دیا ہاں، تو نے اس کی دنیا خراب کی اور اس نے تیری عاقبت بگاڑ دی۔اپنی والدہ کی بدولت آج حضرت عبد اللہ ابن زبیرؓ شجاعت و دلیری کا استعارہ ہیں۔ایسی ہی مائوں کو اقبال خراج پیش کر رہے ہیں   ؎
حافظ رمز اخوت مادران
قوت قرآن و ملت مادران
آب بند نخل جمعیت توئی
حافظ سرمایۂ ملت توئی
بانگ درا میں ایک طویل نظم’ والدہ مرحومہ کی یاد میں ‘ عنوان سے درج ہے۔ اس میں اقبال نے ماں کی عظمت یوں قلمبند کی ہے   ؎
تربیت سے تیری میں انجم کا ہم قسمت ہوا
گھر میرے اجداد کا سرمایۂ عزت ہوا
دفتر ہستی میں تھی زریں ورق تیری حیات
تھی سراپا دین و دنیا کا سبق تیری حیات
علم کی سنجیدہ گفتاری، بڑھاپے کا شعور
دنیوی اعزاز کی شوکت ، جوانی کا غرور
زندگی کی اوج گاہوں سے اتر آتے ہیں ہم
صحبت مادر میں طفل سادہ رہ جاتے ہیں ہم
ماں کی عزت اور احترام کو حضرت ابو ہریرہ ؓ کی اس روایت سے بہتر سمجھا جا سکتا ہے کہ رسول اللہ ؐ سے ایک شخص نے پوچھا کہ لوگوں میں کون ہے جو میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق ہے۔ آپؐ نے تین مرتبہ فرمایا تمھاری ماں اور چوتھی مرتبہ آپؐ نے فرمایا تمہارا باپ۔اس طرح ماں سب سے زیادہ قابل احترام ہے، جس کی طرف اقبال توجہ دلا رہے ہیں۔ اقبال ماں کے روپ میں ایک خاتون کا سب سے زیادہ احترام کر رہے ہیںتو لازم ہے کہ ان کے مزاج میں دوسری خواتین کا احترام بھی زیادہ ہوگا۔یہی احترام ماں سے شروع ہو کر پورے معاشرے کی خواتین کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔مذکورہ بالا اشعار سے تین نکتے سامنے آتے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ ماں یعنی عورت کا مرتبہ اقبال کی نگاہوں میں بہت بلند ہے دوسرا یہ کہ عورت قوت قرآن و ملت ہے اور تیسرے یہ کہ دین و دنیا کا سبق اپنے بچوں کو سکھانے والی ماں یعنی عورت ہے۔ہم دور گذشتہ کی خواتین کی علمی خدمات پر نگاہ ڈالتے ہیں تو حیرانی ہوتی ہے۔امام بخاری ؒ نے فقط چودہ برس کی عمر میں تحصیل علم کی خاطر سفر کیا۔اس وقت تک ان کی والدہ اور بہن نے ان میں اتنی استعداد پیدا کر دی تھی کہ وہ بڑے بڑے اساتذہ سے مستفید ہو سکیں۔امام ابن جوزی ؒ نے ابتدائی تعلیم اپنی پھوپھی سے حاصل کی ۔اسی طرح امام ابن عساکر ؒ نے فن حدیث کی تعلیم جن اساتذہ سے حاصل کی ان میں کئی خواتین کے نام شامل ہیں۔ان جیسی مثالی خواتین کے لئے ہی اقبال فرماتے ہیں   ؎
کودک ماچون لب از شیر تو شست
لا الٰہ آموختنی اورا نخست
می تراشد مہر تو اطوار ما
فکر ما گفتار ما کردار ما
اقبال تو ماں کی عظمت کو تسلیم کرتے ہوئے یہ مانتے ہیں کہ اس کی پیشانی کی لکیروں سے اس قوم کا ماضی اور مستقبل پڑھا جا سکتا ہے   ؎
خنک آن ملتی کہ وارداتش
قیامتہا بہ بیند کائناتش
چہ پیش آید چہ پیش افتاد اورا
توان دید از جبین امہاتش
 ان کے نزدیک عورت ایک مقدس ذات کا نام ہے۔ اللہ نے اس کے وجود کو رنگینیوں ، رعنائیوں ، دلفریبیوں اور ناز و ادا سے سجا سنوار کر دنیا
 میں بھیجا۔ ساتھ ہی ماں بننا اس کاطرۂ امتیاز ہے۔ اسی کے وجود سے رنگینیٔ کائنات ہے تو اسی کے نور سے بزم جہان روشن ہے۔ یہ کارخانۂ شب و روز اسی کے دم سے رواں دواں ہے۔ اس کا اوج و شرف اقبال کی نگاہ میں اس طرح ہے   ؎
شرف میں بڑھ کے ثریا سے مشت خاک اس کی
کہ ہر شرف ہے اسی درج کا درّ مکنوں
اسلام دین فطرت ہے ۔اس کے تمام احکام فطری حقیقت پر مبنی ہیں۔در اصل انھیں فطری تقاضوں کو قانونی صورت دینے کا دوسرا نام شریعت ہے۔عورت کا درجہ اسلام میں وہی ہے جو مرد کا ہے۔حیثیت ، حقوق اور آخرت کے انعام میں دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ہاں مرد اور عورت کو صنفی تقسیم کے ساتھ پیدا کرنا صرف اور صرف حق تعالیٰ کی مشیت ہے۔اسلام کی رو سے مرد اور عورت ایک دوسرے کا بدل نہ ہو کر ایک دوسرے کا تکملہ ہیں ۔یعنی ایک سے دوسرے کا وجود مکمل ہوتا ہے۔خالق کائنات نے عورت کو نسبتاً نازک مزاج پیدا کیا ہے۔اسلامی شریعت میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ عورت کے ساتھ نرمی کا سلوک کروتاکہ اس کی دل شکنی نہ ہو۔ وہ فطرتاً جیسی ہے اسے ویسی ہی رہنے دو۔اگر تم اس کے ساتھ سختی کا برتائو کرو گے تو وہ ٹوٹ جائے گی۔مرد اپنی ساخت کے اعتبار سے اپنی ذمہ داری نبھائے اور عورت اپنی ساخت کے اعتبار سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اقبال نے مغربی ممالک میں اپنے قیام کے دوران خواتین کی مصنوعی آزادی اور غیر فطری مساوات کا حشر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا ۔ان کا ماننا ہے کہ مغربی تعلیم سے عورت اپنی نسوانی فطرت سے محروم ہوتی ہے۔ اسی لئے الرجال قوامون علی النساء کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انھوں نے فرمایا ’نسوانیت زن کا نگہبان ہے فقط مرد ‘۔ وہ سیدۃ النساء فاطمۃ الزہراء کو مالک اسوۂ کاملہ قرار دیتے ہیںاور خواتین امت سے کہتے ہیں کہ بتول بنو تاکہ تمھاری گود میں شبیر کھیلیں   ؎
بتولی باش و پنہان شو ازین عصر
کہ در آغوش شبیری بگیری
مزرع تسلیم را حاصل بتول
مادران را اسوۂ کامل بتول
ہوشیار از دست برد روزگار
گیر فرزندان خود را در کنار
سیرت فرزندھا از امہات
جوہر صدق و صفا از امہات
دولت علم کا حصول مرد اور عورت دونوں کے لئے لازم ہے۔اس حقیقت سے سبھی واقف ہیں کہ کسی بھی قوم کو مجموعی طور پر دین سے روشناس کرانے اور تہذیب و ثقافت سے روبرو کرانے میں اس قوم کی خواتین کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ترقی اسی قوم کا مقدر ہوئی جس کے افراد بلا تفریق مرد و زن تعلیم یافتہ ہوئے۔اقبال کے مطابق چونکہ سیرت فرزندان کا دارو مدا ر امہات پر ہے اس لئے ان کا تعلیم یافتہ ہونا  از حدضروری ہے۔ماں بچے کی پہلی اور بہترین درسگاہ ہے۔ماں تعلیم سے مزین ہوگی تو اولاد بھی صاحب علم اور با شعور ہوگی۔تعلیم سے جس ماں کی بنیاد مستحکم ہوگی وہ اپنے بچوں کے خیالات کی بہتر پرداخت کر اس کے کردار کو سنوارے گی اور اسے معاشرے میں بہتر زندگی گذارنے کے قابل بنائے گی۔اس طرح ایک اچھا معاشرہ تشکیل ہو گا جس کے اقبال متمنی ہیں ۔گویا فقط ایک گھر، ایک کنبے ، ایک خاندان کے لئے نہیں بلکہ پورے معاشرے کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے عورت کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔تاریخ اسلام ایسی خواتین کے قصوں سے بھری ہوئی ہے جنھوں نے خاتون خانہ کا حق تو ادا کیا ہی ساتھ ہی وقت پڑنے پر علمی مباحث، جنگی ، سیاسی اور مدنی معاملات میں بھی پیچھے نہیں رہیں۔ اقبال کی فکر اس بات کو لے کر ہے کہ عورت اس طرح سے زندگی گزارے کہ معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔عورت کی شجاعت ، بہادری اور عزت و احترام کا ذکر اکثر و بیشتر ان کے اشعار میں ملتا ہے۔ طرابلس کی جنگ میں ایک عرب لڑکی فاطمہ بنت عبد اللہ غازیوں کو پانی پلاتے ہوئے شہید ہو گئی ۔اقبال اس سے اتنے متأثر ہیں کہ اسے ’آبروئے امّت مرحوم ‘ قرار دیتے ہوئے پوری نظم کہہ دی۔ انھیں تو حضرت خدیجہؓ، حضرت عائشہؓ، حضرت فاطمہؓ کی اتباع کرنے والی خواتین کی درکارہے نہ کہ فرنگی دلبرانہ ، ساحرانہ ، قاتلانہ نازو ادا میں لپٹی حسینائوں کی۔ ان کا حشر تو انھوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔جاوید نامہ میں نبیہ مریخ کی زبانی ایک طویل تکرار موجود ہے جس میں وہ فرماتے ہیں   ؎
اے زنان اے مادران اے خواہران
زیستن تا کے مثال دلبران؟
دلبری اندر جہان مظلومی است
دلبری محکومی و محرومی است
ضرب کلیم میں ان کی ایک نظم ’عورت اور تعلیم ‘  کے عنوان سے ہے جس میں انھوں نے فرنگی تہذیب کو لے کر بہت سخت نا پسندیدگی درج کی ہے۔ان کا ماننا ہے کہ عورت دینی تعلیم سے مزین ہوگی تبھی وہ اپنے بچوں کے ذہن میں اٹھنے والے سوالوں کے درست جواب دے پائے گی۔انگریزی زبان ان کے لئے سیکھنے کا ذریعہ تھی ۔ اس سے انھیں کوئی شکایت نہیں تھی ۔انھیں شکایت تھی تو مغرب گرائی سے ،عریانیت سے اور نسوانیت کے فقدان سے۔جس کا اظہار وہ یوں کرتے ہیں   ؎
تہذیب فرنگی ہے اگر مرگ امومت
ہے حضرت انساں کے لئے اس کا ثمر موت
جس علم کی تأثیر سے زن ہوتی ہے نازن
کہتے ہیں اسی علم کو ارباب نظر موت
بیگانہ رہے دیں سے اگر مدرسۂ زن
ہے عشق و محبت کے لئے علم و ہنر موت
خواتین کے لئے اقبال کے ان خیالات کی انتہا ہمیں جاوید نامہ کے ان اشعار میں نظر آتی ہے جو انھوں نے قصر شرف النساء کے لئے کہے ہیں۔یہ وہ شرف النساء ہیں جنھوں نے کہا ’ مؤمنان را تیغ با قرآن بس است ‘۔لاہور میںان صاحب ہمت خاتون کا مزار ہے۔اقبال افلاک کی سیر کے دوران ایک شاندار محل کو دیکھ کر دریافت کرتے ہیں کہ اس کا مالک کون ہے؟ جواب اس طرح ملتا ہے   ؎
گفت این کاشانۂ شرف النساست
مرغ بامش با ملائک ھم نواست
قلزم ما این چنین گوہر نزاد
ھیچ مادر این چنین دختر نزاد

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...