عورت ذہین اور عقلمند

ماجد مجید
کشمیر یونیورسٹی

نااہل لوگوں کا کہنا ہے کہ عورتوں کا دماغ ان کے گھٹنوں میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی باتوں پر کم توجہ دی جاتی ہے اور انہیں دبایا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی رائے کا اظہار کرنے سے قاصر رہیں، حالانکہ عورت کا مقام اللہ تعالیٰ نے قرآنِ حکیم میں متعدد مقامات پر بیان فرمایا ہے۔
مثلاً سورۂ آلِ عمران میں حضرت عمران علیہ السلام کی اہلیہ کا ذکر ملتا ہے، جنہوں نے اپنی نذر کے حوالے سے عرض کیا: ’’اے میرے رب! میرے پیٹ میں جو بچہ ہے، اسے میں تیری ہی نذر کرتی ہوں، ہر ذمہ داری سے آزاد ہوکر، پس تو اسے میری طرف سے قبول فرما۔‘‘ جب انہیں وضعِ حمل ہوا تو انہوں نے عرض کیا: ’’اے میرے رب! میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوئی ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا تھا کہ انہوں نے کیا جنا ہے، اور وہ بیٹا اس بیٹی جیسا نہیں ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا: ’’اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور اسے اور اس کی اولاد کو تیری پناہ میں دیتی ہوں۔‘‘
پھر جب اللہ تعالیٰ نے فرشتے کے ذریعے حضرت مریم علیہا السلام کو اپنی طرف سے ایک کلمے کی بشارت سنائی تو انہوں نے بڑی عقلمندی کے ساتھ عرض کیا: ’’اے میرے رب! میرے ہاں اولاد کیسے ہوگی، جب کہ مجھے کسی مرد نے ہاتھ تک نہیں لگایا؟‘‘ یہاں قرآنِ حکیم میں عورت کی عقل مندی اور معاملہ فہمی کی طرف بھی اشارہ ملتا ہے۔ (آلِ عمران: 35، 36، 45، 47)
اسی طرح سورۂ نمل میں ملکہ سبا کی عقلمندی اور دانائی کا ذکر بیان کیا گیا ہے۔ جب ہُدہُد پرندہ شہرِ سبا سے خبر لے کر آیا اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا نامۂ مبارک ملکہ سبا کے سامنے پیش کیا تو ملکہ نے اپنے وزیروں سے مشاورت کے لئے مجلس بلائی اور بڑی دانائی اور عقلمندی سے فیصلہ کرتے ہوئے کہا: ’’بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس میں فساد برپا کردیتے ہیں اور وہاں کے معزز لوگوں کو ذلیل کردیتے ہیں۔ اس لئے میں ان کی (حضرت سلیمان علیہ السلام کی) طرف اپنے ایلچی کچھ تحائف کے ساتھ بھیجتی ہوں، پھر دیکھتی ہوں کہ وہ کیا جواب لے کر واپس آتے ہیں۔‘‘
اسی طرح جب ملکہ سبا کا تخت حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس لایا گیا تو آپ علیہ السلام کے حکم پر اس کی ہیئت میں کچھ تبدیلی کردی گئی تاکہ ملکہ سبا کی ذہانت اور عقلمندی کو آزمایا جاسکے کہ آیا وہ اپنے تخت کو پہچان پاتی ہیں یا نہیں۔ جب ملکہ سبا وہاں پہنچیں تو ان سے پوچھا گیا: ’’کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’یہ تو گویا وہی ہے۔‘‘ اس طرح انہوں نے اپنے تخت کو پہچان لیا، جو ان کی ذہانت، سمجھ داری اور معاملہ فہمی کا ثبوت ہے۔ اسی موقع پر ملکہ سبا نے کہا کہ ہمیں اس سے پہلے ہی علم حاصل ہوچکا تھا اور ہم اسلام قبول کرچکے ہیں۔
حضرت شعیب علیہ السلام کی دو بیٹیوں کا ذکر کریں تو قرآنِ حکیم میں ان کی عقل مندی اور ذہانت کا بھی بیان ملتا ہے۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان دونوں لڑکیوں کے جانوروں کو پانی پلایا تو حضرت شعیب علیہ السلام کے کہنے پر ان میں سے ایک لڑکی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بلانے آئی۔ آپ علیہ السلام نے حضرت شعیب علیہ السلام کو تمام حالات و واقعات سے آگاہ کیا تو ان کی دو بیٹیوں میں سے ایک نے کہا: ’’ابا جان! آپ انہیں ملازم رکھ لیجیے، کیونکہ یہ طاقتور بھی ہیں اور امانت دار بھی۔‘‘
ان دونوں لڑکیوں کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے شریفانہ رویے سے آپ علیہ السلام کی امانت داری کا تجربہ بھی ہوچکا تھا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں نے اشارۃً اپنے والد تک یہ بات پہنچائی، جس کے بعد حضرت شعیب علیہ السلام نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ میں اپنی ان دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح آپ کے ساتھ کردینا چاہتا ہوں، اس شرط پر کہ آپ آٹھ سال تک میری ملازمت کریں۔ اگر آپ دس سال پورے کردیں تو یہ آپ کی طرف سے ایک احسان ہوگا۔
اس کے علاوہ فرعون کی بیوی کی ذہانت کا بھی ذکر ملتا ہے۔ یہ تمام واقعات قرآنِ حکیم میں عورتوں کی عقلمندی اور ذہانت کے واضح شواہد ہیں۔
اگر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جائزہ لیا جائے تو ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا، ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا، ام المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا اور ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔
صلح حدیبیہ کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا کہ اپنی قربانیاں ادا کریں اور احرام کھول دیں تو کسی بھی صحابی رضی اللہ عنہ نے نہ تو احرام کھولا اور نہ ہی قربانی کی، کیونکہ ان کے دل اس بات سے آزردہ تھے کہ یہاں پہنچنے کے باوجود وہ عمرہ ادا کرنے سے محروم رہ گئے ہیں۔
اس صورتِ حال میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خیمے میں تشریف لے گئے اور ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو بتایا کہ تمام صحابہ قربانی نہیں کررہے اور نہ ہی احرام کھول رہے ہیں۔ اس پر ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ ان سے کچھ نہ فرمائیے، بلکہ خود اپنی قربانی ادا کیجیے اور اپنا احرام کھول دیجیے۔‘‘
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنی قربانی ادا کی اور احرام کھول دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھ کر تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی اپنی اپنی قربانیاں ادا کیں اور احرام کھول دیے۔ اس طرح ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی عقلمندی اور دانائی نے ایک پیچیدہ مسئلے کا نہایت آسان حل پیش کیا۔
یہ قرآنِ حکیم اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں عورت کی عقلمندی، ذہانت، دانائی اور معاملہ فہمی کا ایک مختصر جائزہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...