جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/چنار کور کے زیر اہتمام میجر گوپی سنگھ راٹھور، شوریہ چکر میموریل شمالی کشمیر فٹبال پریمیئر لیگ 2026-27 کا اختتام بانڈی پورہ میں ہوا، جہاں مہراج پورہ فٹبال کلب نے فائنل میں ہاشمی فٹبال کلب کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔
9 سے 13 نومبر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں بانڈی پورہ، سوپور، کیگام اور اپلونا کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس سے قبل 21 سے 29 ستمبر تک مختلف مقامات پر ابتدائی مقابلے منعقد کیے گئے تھے، جن میں سے بہترین آٹھ ٹیموں نے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
مقابلے کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور ضلع فٹبال ایسوسی ایشن بانڈی پورہ نے تعاون کیا۔
منتظمین کے مطابق اس لیگ کا مقصد نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے سماجی ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔


