جنگ نیوز
جموں و کشمیر اور لداخ میں دسمبر کے دوران 623 میگاواٹ بجلی کی قلت کا خدشہ ہے، جو مجموعی طلب کا 16 اعشاریہ 3 فیصد بنتی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی متوقع طلب 3813 میگاواٹ کے مقابلے میں دستیابی صرف 3190 میگاواٹ رہے گی۔
ادھر سردی بڑھنے سے وادی میں روزانہ تقریباً 4400 میگاواٹ آور بجلی کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ مقامی پن بجلی منصوبوں سے پیداوار بھی 80 فیصد گھٹ کر 250 سے 300 میگاواٹ رہ گئی ہے، جس سے بجلی کی دستیابی متاثر ہو رہی ہے۔


