سونیا گاندھی کی کتاب یا سیاست کا نیا طوفان

اختر جمال عثمانی

سونیا گاندھی تقریباً چھ دہائیوں سے ہندوستان کی سیاسی اور سماجی زندگی میں موجود ہیں۔ خاموش طبیعت، نجی زندگی کو پردے میں رکھنے کی عادت اور سیاسی مخالفین کی مسلسل تنقید کے باوجود انہوں نے ملک کی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اب ان کی 544 صفحات پر مشتمل خودنوشت سوانح عمری ’’Belonging: A Journey of Love‘‘ کی اشاعت نے انہیں ایک بار پھر قومی بحث کا مرکز بنا دیا ہے۔
10 نومبر 2026 کو شائع ہونے والی اس کتاب کے لئے کتابوں کی دکانوں پر لوگوں کا ہجوم اور غیر معمولی طلب اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی سونیا گاندھی کی زندگی اور سیاسی تجربات جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انگریزی زبان اور نسبتاً زیادہ قیمت کے باوجود کتاب کی فروخت نے کئی لوگوں کو حیران کیا۔ دہلی کے خان مارکیٹ سمیت مختلف مقامات پر لوگ اسے خریدنے پہنچے، جبکہ بعض دکانوں پر پہلے ہی دن ذخیرہ کم پڑ گیا۔
اس کتاب کی اہمیت یہ ہے کہ سونیا گاندھی نے اسے محض سیاسی یادداشتوں تک محدود نہیں رکھا بلکہ اپنی زندگی کے تجربات، محبت، خاندان، شناخت اور اپنائیت کی داستان کے طور پر پیش کیا ہے۔ یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو اٹلی کے ایک چھوٹے شہر میں پیدا ہوئی، لیکن زندگی کا بڑا حصہ ہزاروں میل دور ہندوستان میں گزار کر اسی ملک کو اپنا گھر اور وطن بنا بیٹھی۔
کتاب کے ابتدائی صفحات میں وہ اپنے بچپن، خاندان اور اٹلی کے ماحول کا ذکر کرتی ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کا ماحول، متوسط خاندان کی زندگی، والدین کی سختی اور خاندانی روایات کے بعد تعلیم کے لئے انگلینڈ کے شہر کیمبرج پہنچنے اور 1965 میں راجیو گاندھی سے پہلی ملاقات کا تذکرہ ہے۔ یہ ملاقات ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوئی۔ ایک اطالوی لڑکی اور ہندوستانی نوجوان کی محبت بالآخر شادی میں تبدیل ہوئی اور 1968 میں سونیا گاندھی ہندوستان آگئیں۔
یہاں ان کی زندگی کا نیا سفر شروع ہوا۔ ایک ایسے ملک میں جہاں زبان، رہن سہن، کھانے پینے کے طریقے اور معاشرتی روایات ان کے لئے اجنبی تھیں، انہوں نے خود کو نئے ماحول کے مطابق ڈھالا۔ ساڑھی پہننا، ہندی سیکھنا اور ہندوستانی تہذیب کو سمجھنا ان کے لئے آسان نہیں تھا۔ کتاب میں اندرا گاندھی کے ساتھ تعلقات، خاندانی ماحول اور روزمرہ زندگی کے کئی واقعات بھی بیان کیے گئے ہیں، جو ان کی شخصیت کے ان پہلوؤں کو سامنے لاتے ہیں جن سے عام لوگ واقف نہیں تھے۔
کتاب کا ایک بڑا حصہ محبت اور جدائی کے ان تجربات پر مشتمل ہے جنہوں نے سونیا گاندھی کی زندگی بدل دی۔ پہلے بچے کی قبل از وقت پیدائش اور موت، 31 اکتوبر 1984 کو اندرا گاندھی کا قتل اور 21 مئی 1991 کو راجیو گاندھی کی دہشت ناک موت ایسے سانحات تھے جنہوں نے انہیں اندر سے توڑ دیا۔ راجیو گاندھی کی موت کے بعد پیدا ہونے والے خلا کا بیان کتاب کے جذباتی حصوں میں شامل ہے۔ سیاست سے دور رہنے کی خواہش رکھنے والی سونیا کو بالآخر حالات نے اسی میدان میں لا کھڑا کیا۔
انہوں نے طویل عرصے تک اپنی نجی زندگی کو عوامی بحث سے دور رکھا۔ نہ زیادہ انٹرویو دیے اور نہ ذاتی معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ اسی لئے کتاب کی اشاعت سے قبل ان کا یہ کہنا اہمیت رکھتا ہے کہ کئی دہائیوں سے دوسرے لوگ میری کہانی سناتے رہے ہیں، اب اپنی کہانی سنانے کی باری میری ہے۔
کتاب میں اندرا گاندھی کی شخصیت اور ان کے دور حکومت کا ذکر بھی ہے۔ سونیا نے اپنی ساس کو صرف وزیراعظم یا طاقتور سیاسی رہنما کے طور پر نہیں بلکہ ایک ماں، عورت اور خاندان کی سربراہ کی حیثیت سے بھی دیکھا ہے۔
کتاب کے آخری حصے میں سونیا گاندھی کی سیاسی زندگی، کانگریس میں آمد، پارٹی کی قیادت، 2004 کے انتخابات اور وزیراعظم کا عہدہ قبول نہ کرنے کے فیصلے کا تذکرہ ہے۔ راجیو گاندھی کے قتل کے بعد انہوں نے طویل عرصے تک سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن کانگریس کی کمزوری اور پارٹی کے اندرونی حالات نے انہیں قیادت سنبھالنے پر آمادہ کیا۔ ان کی صدارت میں کانگریس نے 2004 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت قائم ہوئی۔ وزیراعظم بننے کا موقع ملنے کے باوجود انہوں نے یہ عہدہ قبول نہیں کیا اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہیں سے کتاب کا سیاسی رنگ نمایاں ہوتا ہے۔ سونیا گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی سیاست، ان کے نظریات، ملک کے سیکولر کردار اور آئینی اداروں کی صورت حال پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کے نزدیک آر ایس ایس کا نظریہ ہندوستان کی کثیر مذہبی اور کثیر تہذیبی شناخت کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ بابری مسجد کی شہادت، فرقہ وارانہ کشیدگی اور اقلیتوں کے ساتھ سلوک جیسے موضوعات پر بھی ان کا موقف سامنے آتا ہے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں کتاب سیاسی تنازعے کا مرکز بن گئی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں نے اس کے مندرجات پر سخت اعتراضات کیے ہیں۔ 1984 کے سکھ مخالف فسادات ہندوستان کی تاریخ کا ایک دردناک باب ہیں۔ ہزاروں بے گناہ سکھوں کا قتل اور انصاف کے لئے دہائیوں پر محیط جدوجہد ایسی حقیقت ہے جسے سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سونیا گاندھی نے ان فسادات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انصاف میں تاخیر پر افسوس ظاہر کیا ہے، تاہم راجیو گاندھی کے کردار کے حوالے سے ان کا دفاعی انداز سیاسی اور تاریخی بحث کو جنم دیتا ہے۔ اسی طرح ایمرجنسی کے معاملے میں اندرا گاندھی کے فیصلے کو غلطی قرار دینے کے باوجود اس کے پس منظر کی وضاحت سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔
دوسری طرف کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو کتاب پر تنقید کرنے سے پہلے اسے پڑھنا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی خودنوشت کو مکمل طور پر غیر جانب دار تاریخ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ہر شخص اپنے تجربات اور نقطۂ نظر کے مطابق واقعات بیان کرتا ہے۔ اس لئے سونیا گاندھی کی کتاب پر تنقید بھی ہونی چاہیے اور اس کے مندرجات کا سنجیدگی سے جائزہ بھی لیا جانا چاہیے۔
آر ایس ایس کے حوالے سے کتاب میں درج بعض تاریخی معلومات بھی اعتراضات کا سبب بنی ہیں۔ تنظیم کے قیام کا سال 1921 بیان کیا گیا ہے، جبکہ اس کی بنیاد 1925 میں رکھی گئی تھی۔ انا ہزارے کی بدعنوانی مخالف تحریک کے سال کے حوالے سے بھی غلطی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایسی غلطیاں اس کتاب کے لئے قابل توجہ ہیں جس میں ملک کی حالیہ تاریخ اور اہم سیاسی واقعات بیان کیے گئے ہوں۔
ادبی اور صحافتی حلقوں میں کتاب کے بارے میں مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ بعض مبصرین نے اسے ایک کتاب میں تین الگ الگ کتابوں کا مجموعہ قرار دیا ہے: سونیا اور راجیو کی محبت کی کہانی، اندرا گاندھی اور ان کے خاندان کی زندگی اور ہندوستانی سیاست سے متعلق سونیا کی یادداشتیں۔ صحافتی جائزوں کے مطابق کتاب کے ذاتی اور خاندانی حصے زیادہ دلچسپ اور جذباتی ہیں، جبکہ سیاسی حصوں میں وہ نسبتاً محتاط دکھائی دیتی ہیں۔ بعض مقامات پر ان کا انداز اپنے خاندان اور کانگریس کے دفاع کا محسوس ہوتا ہے، اسی لئے ان کے سیاسی تجزیے کو مکمل غیر جانب دار تسلیم نہیں کیا جا رہا۔
کتاب کی اشاعت کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے حق اور مخالفت میں سامنے آنے والے تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ سیاسی اختلاف اکثر ذاتی دشمنی اور کردار کشی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ سونیا گاندھی کی شخصیت کے بارے میں ماضی میں استعمال کیے گئے توہین آمیز الفاظ کسی مہذب سیاسی معاشرے کی عکاسی نہیں کرتے۔ ان کی سیاسی پالیسیوں سے اختلاف ہر شخص کا حق ہے، لیکن ذاتی زندگی، خاندان اور نسلی شناخت کو نشانہ بنانا درست نہیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ کتاب پڑھے بغیر اس کے خلاف فیصلے صادر کر رہے ہیں، جبکہ کچھ سونیا گاندھی کی ہر بات کو حرف آخر سمجھتے ہیں۔ دونوں رویے درست نہیں۔ کسی کتاب کو پڑھے بغیر تنقید کرنا ناانصافی ہے اور مصنف کی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر اس کی ہر بات تسلیم کر لینا بھی علمی دیانت کے خلاف ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کتاب کے خلاف سیاسی مہم اور سوشل میڈیا پر مخالفت نے اس کی تشہیر میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ جو کتاب شاید سیاسی اور ادبی حلقوں تک محدود رہتی، وہ عام لوگوں کی دلچسپی کا موضوع بن گئی۔ اس کی غیر معمولی فروخت ظاہر کرتی ہے کہ سیاسی تنازعات بعض اوقات کسی کتاب کی مقبولیت میں اضافہ بھی کر دیتے ہیں۔
میرے خیال میں اس کتاب کی اصل اہمیت یہ ہے کہ اس نے ایک ایسی عورت کو اپنی کہانی خود بیان کرنے کا موقع دیا ہے جس کی زندگی کے بارے میں کئی دہائیوں تک دوسروں نے اپنی سیاسی ضرورت اور پسند کے مطابق رائے قائم کی۔ اٹلی کی ایک لڑکی کا ہندوستان آنا، ایک ہندوستانی خاندان کا حصہ بننا، محبت اور ازدواجی زندگی کے تجربات سے گزرنا، شوہر اور ساس کو کھونا، بچوں کی پرورش کرنا اور پھر ایک بڑی سیاسی جماعت کی قیادت سنبھالنا یقیناً غیر معمولی سفر ہے۔
سونیا گاندھی صرف ایک گھریلو خاتون یا سیاسی رہنما نہیں بلکہ ہندوستان کی جدید سیاسی تاریخ کے کئی اہم واقعات کی عینی شاہد بھی رہی ہیں۔ ان کے بیان کردہ واقعات سے اتفاق یا اختلاف کیا جا سکتا ہے اور ان کی یادداشتوں کی خامیوں کی نشاندہی بھی، لیکن ان کے تجربات کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں کتابوں کا جواب کتابوں سے، خیالات کا جواب خیالات سے اور سیاسی اختلاف کا جواب دلیل سے دیا جانا چاہیے۔ اگر کسی کتاب میں تاریخی غلطیاں ہیں تو ان کی نشاندہی مستند حوالوں کے ساتھ ہونی چاہیے۔
یہ ایک ایسی خاتون کی زندگی کی داستان ہے جس نے ہندوستانی سیاست کو قریب سے دیکھا، اس کے کئی نشیب و فراز کا حصہ بنی اور ذاتی دکھوں کے باوجود ایک طویل سیاسی سفر طے کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...