جنگ نیوز ڈیسک
کولگام، 16 نومبر: ڈپٹی کمشنر کولگام شہزاد عالم نے پیر کو منی سیکریٹریٹ سے 100 سے زائد نوجوانوں کے ایک گروپ کو پانچ روزہ مہم پر پہلگام کے لیے روانہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں اور مہماتی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور اجتماعی جذبہ فروغ پاتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور سماجی برائیوں سے دور رہیں۔
اس موقع پر ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس افسر نریندر پال سنگھ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مہم میں ضلع کے 6 زونوں کے منتخب نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔


