سماپا ایوارڈز 2025 اور 2026 کا اعلان

جنگ نیوز ڈیسک

ابھے سوپوری نے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا، 21 اور 22 نومبر کو نئی دہلی میں تقریبِ تقسیمِ اعزازات منعقد ہوگی

سری نگر، 16 نومبر: سوپوری اکیڈمی آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس (سماپا) نے 2025 اور 2026 کے باوقار سماپا ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ اعلان معروف سنتور نواز پنڈت ابھے رستم سوپوری نے کیا۔ اعزازات 21 اور 22 نومبر کو نئی دہلی کے کمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے 22ویں سالانہ سماپا سنگیت سمیلن کے دوران پیش کیے جائیں گے۔

2025 کا ویتستا سمان معروف گلوکار پنڈت ایل کے پنڈت جبکہ 2026 کا یہی اعزاز ودوشی سمترا گوہا کو دیا جائے گا۔ پنڈت سنسار چند سوپوری سمان 2026 ودوشی انوپم مہاجن اور 2025 کا اعزاز ڈاکٹر کے گنیش کمار (اِن سنک ٹی وی) کو دیا گیا ہے۔

پنڈت شمبھو ناتھ سوپوری سمان 2025 پنڈت روپک کلکرنی جبکہ 2026 کا اعزاز استاد رفیع الدین صابری کو ملے گا۔ نند رشی سمان 2025 پروفیسر شاد رمضان اور 2026 پروفیسر ریتا کول کے نام کیا گیا ہے۔

آچاریہ ابھینو گپت سمان 2025 پروفیسر سنیرا کسلیوال جبکہ 2026 ڈاکٹر تیج سوروپ ترویدی کو دیا جائے گا۔ یووا رتن سمان 2025 ڈاکٹر انکت پاریکھ اور 2026 ورون راج شیکھرن کو ملے گا۔

اسی طرح سماپا ایوارڈ آف ایکسی لینس 2025 سرفراز احمد اور 2026 امان ناتھ کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ ایوارڈز موسیقی، ادب اور فنونِ ثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیے جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...