پی ڈی پی اور بی جے پی جموں و کشمیر کے سیاسی و اقتصادی بحران کی ذمہ دار/تنویر صادق

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور رکن اسمبلی زڈی بل تنویر صادق نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو درپیش سیاسی اور اقتصادی بحران پی ڈی پی اور بی جے پی کے دورِ اقتدار میں لئے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتوں نے خطے کے تشخص، وقار اور آئینی حقوق کو نقصان پہنچایا۔
نواے صبح سرینگر میں حلقہ زڈی بل کے پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تنویر صادق نے تنظیمی سرگرمیوں، آئندہ پروگراموں اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں شرکاء نے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور زیر التوا عوامی شکایات سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔
پارٹی عہدیداروں نے گزشتہ 2 برس کے دوران رکن اسمبلی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک دہائی سے زیر التوا کئی مسائل اب مرحلہ وار حل کیے جا رہے ہیں۔
تنویر صادق نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم کو مضبوط بنانے کے ساتھ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے ترقیاتی اقدامات، فلاحی اسکیموں اور عوام دوست فیصلوں کو مؤثر انداز میں لوگوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے پی ڈی پی، بی جے پی اور ان کے ہم خیال گروہوں پر گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اپنے فیصلوں اور نامکمل وعدوں کا جواب دینا ہوگا، جبکہ پی ڈی پی کو بھی اپنے سابقہ سیاسی مؤقف اور تضادات کا محاسبہ کرنا چاہیے۔
اجلاس میں وائی این سی کے ڈسٹرکٹ صدر، سینئر پارٹی عہدیداروں، بلاک صدور، حلقہ صدور، بلاک سیکریٹریوں، محلہ صدور، یوتھ بلاک صدور اور زڈی بل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...